گجرات: ٹرانسفارمر نہ دینے پر شہری کا گارڈز کیساتھ ملکر ایس ڈی او پر بدترین تشدد

United States News News

گجرات: ٹرانسفارمر نہ دینے پر شہری کا گارڈز کیساتھ ملکر ایس ڈی او پر بدترین تشدد
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں ٹرانسفارمر نہ دینے پر شہری نے گارڈز کے ساتھ مل کر گیپکو آفس ڈنگہ پر دھاوا بول دیا،ایس ڈی او کو تشدد کا نشانہ بنایا، دفتر سے باہر بھی مبینہ طور پر ڈنڈوں،گھونسوں کی بارش کر دی، اغوا کی کوشش بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا دفتر پر حملے کے دوران ایس ڈی او پر کمرے میں گھس کر تشدد کیا اور سرکاری موبائل بھی چھین لیا جبکہ آفس سے گھر جاتے ہوئے راستے میں اغواء کی کوشش کی گئی، اسلحہ کے زور پر ایس ڈی او کو سرعام پیٹ ڈنڈوں، ڈھڈوں، گھونسوں سے زدو کوب کر ڈالا قتل کرنیکی دھمکیاں بھی دیں، دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈنگہ پولیس کے مطابق گیپکو سب ڈویژن ڈنگہ کے ایس ڈی او محمد رفیق اپنے دفتر میں موجود تھے کہ نئے ٹرانسفر کی رپورٹ کینسل کرنے پر میاں زاہد محمود نے گارڈزکے ہمراہ دفتر میں گھس کر کمرے بند کر کے زدو کوب کرنا شروع کر دیا اورسرکاری موبائل چھین کر گاڑی میں ڈال کر اغواء کرنے کی کوشش کی تو واپڈا عملہ کے جمع ہونے اور مداخلت پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہو گئے۔

واقعہ کے بعد ایس ڈاو چھٹی کے بعد اپنی گاڑی پر گھر جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں سوار ملزموں نے چک لشکری کے قریب گاڑی سے نکال کر آہنی راڈوں، گھونسوں، لاتوں، پائپ سے وحشیانہ تشدد کرنا شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ کینسل کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، تھانہ ڈنگہ نے ایس ڈی او محمد رفیق کی رپورٹ پر دو الگ الگ مقدمات درج کر کے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی تاہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

کھانا فراہم نہ کرنے پر خواتین نے ریسٹورنٹ کے عملے پر گولیاں چلا دیں -کھانا فراہم نہ کرنے پر خواتین نے ریسٹورنٹ کے عملے پر گولیاں چلا دیں -اوکلا: امریکا میں لاک ڈاؤن کے باعث ڈائنگ پر پابندی کی وجہ سے کھانا نہ دینے پر خواتین نے معروف فاسٹ فوڈ چین کے ملازمین پر گولیاں چلا دیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوکلا کے میٹروپولیٹن شہر اوکلاہوما سٹی میں واقع انٹرنیشنل فوڈ چین کی ایک برانچ میں پیش …
Read more »

گجرات: SDO واپڈا پر تشدد کے 3 ملزم گرفتارگجرات: SDO واپڈا پر تشدد کے 3 ملزم گرفتارگجرات پولیس نے ایس ڈی او واپڈا پر تشدد کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایک مرکزی ملزم نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے۔
Read more »

ملک بھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کےمعاملے پر صوبوں میں اتفاق نہ ہوسکاملک بھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کےمعاملے پر صوبوں میں اتفاق نہ ہوسکاملک بھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کےمعاملے پر صوبوں میں اتفاق نہ ہوسکا Pakistan CoronaVirus EducationalInstitutes Closed Schools InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly StayHome LockDown pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK Shafqat_Mahmood
Read more »

راولپنڈی میں کورونا سے بچاؤ کا سامان نہ ملنے پر ڈاکٹرز تشویش کا شکارراولپنڈی میں کورونا سے بچاؤ کا سامان نہ ملنے پر ڈاکٹرز تشویش کا شکاربے نظیر بھٹو اسپتال کے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عظیم کا کہنا ہے کہ اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ہوں، مگر یہاں پر کورونا وائر س سے بچاؤ کے لیے کسی حفاظتی سامان کا کوئی تصور نہیں ہے۔
Read more »

دوران انٹرویو گالیاں دینے پر صحافی نے خلیل الرحمٰن قمر پر مقدمہ کردیا - Entertainment - Dawn News
Read more »



Render Time: 2025-03-11 21:38:42