کے پی حکومت کو رواں مالی سال 131 ارب روپے کا خسارہ - ایکسپریس اردو

United States News News

کے پی حکومت کو رواں مالی سال 131 ارب روپے کا خسارہ - ایکسپریس اردو
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

مالی سال کے بجٹ میں دہرے ٹیکس اور غیر ضروری ٹیکس ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر کے ہمراہ پری بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیلنجنگ حالات میں بجٹ تیارکررہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے ہمیں بڑی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خسارہ آمدنی و اخراجات میں ہوتا ہے، ہمارا بجٹ خسارے کا ہوگا، پہلی ترجیح صحت ہے جو بجٹ میں سرفہرست ہوگی، ترقیاتی بجٹ ہم حقیقت پسندانہ دیں گے، دہرے ٹیکس اور غیر ضروری ٹیکسز ختم کرکے ریلیف دیں گے، ترقیاتی کاموں کا فوکس جاری منصوبوں پر ہوگا اور سروسز ڈیلیوری بھی ہماری ترجیح ہوگی۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے وسائل میں کمی آئی ہے، مرکز نے جنوری میں 25 ارب قبائلی اضلاع کے لیے دئیے اور صوبے نے 6 سے 8 ارب روپے قبائلی اضلاع کو فراہم کیے، آئندہ مالی سال کے دوران ہمارا ترقیاتی بجٹ متاثر ہوگا جس کے لیے ہم نے بجٹ کے چار ڈرافٹ بنائے ہیں جن پر حالات کے مطابق عمل درآمد ہوگا، ایسے سال میں خسارہ تو ہونا ہی ہے جس پر حیرانگی نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے سال دو سے ڈھائی ارب روپے بجلی منافع کی مد میں ماہانہ ملیں گے، ہم نے 611 کی بجائے 540 ارب کی آمدنی کے مطابق اس سال کی پلاننگ کی، اس سال مرکزسے قبائلی اضلاع کے لیے 40 ارب روپے ملے ہیں، این ایف سی ایوارڈ نہ ہونے کی وجہ سے اگلے سال بھی مرکز ہی قبائلی اضلاع کے لیے فنڈنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی منافع کی مد میں 15 ارب اس سال ملے ہیں، دو بجلی منصوبوں کے لیے منافع کی مد میں ڈھائی ارب ملے ہیں، ہمیں بجلی منافع براہ راست منتقل کیا جائے اس مسٔلے کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

’مرنے والے کے لواحقین کو کرونا میں ڈلوانے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں‘’مرنے والے کے لواحقین کو کرونا میں ڈلوانے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں‘’مرنے والے کے لواحقین کو کرونا میں ڈلوانے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں‘ ARYNewsUrdu
Read more »

وبا کے دوران عوام کے نمائندوں کو یکجتی دکھانی چاہیے، خواجہ آصف - Pakistan - Dawn News
Read more »

ماحول کے عالمی دن 05 جون 2020 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغامماحول کے عالمی دن 05 جون 2020 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغامماحول کے عالمی دن 05 جون 2020 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام Read News PakNavy dgprPaknavy PakistanNavy EnvironmentDay2020 EnvironmentDay Message
Read more »

ماحول کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغامماحول کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغامماحول کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام PakNavy NavalChief CNS Message WorldEnvironmentDay Today dgprPaknavy PakistanNavyNHQ PakistanNavy
Read more »

13 سال سے لاپتہ بچی کے کیس میں نئے ملزم کی نشاندہی13 سال سے لاپتہ بچی کے کیس میں نئے ملزم کی نشاندہیپرتگال میں 13 سال قبل لاپتہ ہونے والی برطانوی بچی میڈیلین مکین کے مقدمے میں جرمنی کی پولیس نے ایک نئے ملزم کی نشاندہی کی ہے۔
Read more »

گرین پنجاب منصوبے پر دو سال کی تاخیر کے بعد کام کا آغازگرین پنجاب منصوبے پر دو سال کی تاخیر کے بعد کام کا آغازلاہور: (دنیا نیوز) ماحولیاتی بہتری کے لیے چالیس ارب روپے کے کثیر لاگت سے گرین پنجاب منصوبے پر دو سال کی تاخیر کے بعد کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پانچ برسوں کے دوران مکمل کیا جائے گا۔
Read more »



Render Time: 2025-03-06 07:16:36