اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، امجد نیازی اور شیخ روحیل اصغر سمیت کئی ارکان نے ماسک ہی نہیں پہنے، سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزی، ڈپٹی اسپیکر ارکان کو ہدایات دیتے ہی رہ گئے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی جانب سے احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ارکان سے گزارش ہے کہ سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک پہنیں، اگر ارکان کو مجلس کرنی ہے تو باہر جاکر کریں۔
اس سے قبل ڈپٹی سپیکر کا پارلیمنٹ میں کوویڈ-19 کے اجلاس کی تیاریوں بارے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں اراکین کے کورونا ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ انٹری پر ڈیجیٹل مشین لگائی گئی ہے جو سب کا ٹمپریچر لیتی ہے۔ اگر کوئی رکن بغیر ماسک کے داخل ہوگا، مشین اس کی شناخت کرے گی۔ تمام اراکین کو قومی اسمبلی ہال داخلے کے وقت ماسک، گلووز اور سینیٹائزر فراہم کئے جائیں گے۔
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صرف کورونا کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔ جن اراکین نے بولنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں ان کا نام دیں گی۔ ایوان میں اراکین فاصلے پر بیٹھیں گے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پارلیمنٹ کے ارکان و اسٹاف میں کورونا کیسز مثبت آنے کا انکشاف - ایکسپریس اردوارکان میں کورونا کی تشخیص کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دے دی
Read more »
ارکان پارلیمنٹ اور عملے میں کورونا کی تشخیص باعث تشویش ہے ، سلیم مانڈوی والا
Read more »
لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی کورونا زور پکڑنے لگا، کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوزلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30334 جبکہ ہلاکتیں 659 ہو چکی ہیں۔
Read more »
قومی اسمبلی، اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان کو ٹیسٹ کرانے کی ہدایتاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کی وبا کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، تمام ارکان کو ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے
Read more »