کورونا کے کیسز اور اموات ہمارے خدشات کی بنسبت کم ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا تفصیلات جانئے: DailyJang
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ریمڈیسویر اور ڈیکسامیتھا سون ادویات بنانےکی منظوری دے دی ہے، افسوس ڈیکسامیتھا سون کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 12 لوکل مینوفیکچررز کو ریمڈیسویر انجکشن بنانے کی اجازت دی گئی ہے، اُمید ہے چھ سے آٹھ ہفتے میں مقامی سطح پر انجکشن کی تیاری شروع ہو جائے گی، انجکشن کی کم از کم قیمت 10 ہزار 600 روپے مقرر کی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ کہنا کہ پلازمہ تھراپی کورونا سے ٹھیک کردے گا ایسا نہیں ہے، افسوس ہمارے ہاں لاکھوں روپے میں پلازمہ فروحت کیا گیا، ڈاکٹر شمسی کو پلازمہ کی صرف کلینک تھراپی کے طور پر اجازت دی گئی، کسی کو پلازمہ جیسے چکر میں نہیں آنا چاہیے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کی کیسے مدد کرنی ہے، اس کے لیے کام ہو رہا ہے،عید کے بعد کورونا وائرس کی ایک لہر آئی تھی، عیدالاضحٰی پر کورونا ایس او پیز سے متعلق صدر مملکت نے آج اجلاس طلب کیا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور ہلاکتوں میں کمی ہونا شروع - ایکسپریس اردوگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 89 مریض جاں بحق، 4471 نئے کیسز ریکارڈ
Read more »
کورونا وائرس ، پاکستان میں کیسز اور اموات میں کمی ہونا شروع ہو گئیاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں اور گزشتہ چویبس گھنٹوں میں مزید 89 افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 4 ہزار
Read more »
پولیو کی طرح کورونا کیسز کے نمونے بھی سیوریج سے لینے کا فیصلہلاہور: (دنیا نیوز) پولیو کی طرح کورونا کیسز کے نمونے بھی سیوریج سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Read more »
ملک میں کورونا کے 4 ہزار 471 نئے کیسز رپورٹپاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 13 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
Read more »
دنیا میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ کیسز سامنے آگئے،پریشان کن اعدادوشمار جاریجنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں اب تک 89 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر چکی
Read more »
کورونا وائرس: پنجاب میں مزید 1204 افراد میں کورونا کی تشخیص اور 28 ہلاکتیں - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 88 لاکھ سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 65 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ جبکہ اموات کی کُل تعداد 3587 ہے۔ برازیل، میکسیکو اور انڈیا کے بعد پاکستان ایسا ملک ہے جہاں اموات اور متاثرین کی تعداد کی شرح میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان متاثرین کی عالمی فہرست میں 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
Read more »