کورونا مزید 32 زندگیاں نگل گیا، 1017 اموات، 48 ہزار 91 افراد متاثر مکمل تفصیل جانیے:
لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 17 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 17 ہزار 382، سندھ میں 18 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 815، بلوچستان میں 2 ہزار 968، گلگت بلتستان میں 579، اسلام آباد میں ایک ہزار 235 جبکہ آزاد کشمیر میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 346 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 ہزار 115 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 17 ہوگئی۔ سندھ میں 316، پنجاب میں 297، خیبر پختونخوا میں 351، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 38 اور اسلام آباد میں 10 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کورونا مزید 32 زندگیاں نگل گیا، 1017 اموات، 48 ہزار 91 افراد متاثر
Read more »
کورونا مزید 46 زندگیاں نگل گیا، 985 اموات، 45 ہزار 898 افراد متاثر
Read more »
کورونا مزید 46 زندگیاں نگل گیا، 985 اموات، 45 ہزار 898 افراد متاثر
Read more »
کراچی سینٹرل جیل کے مزید 150 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص - ایکسپریس اردوجیل عملے کے 12 افراد بھی وبا کی لپیٹ میں آگئے جب کہ متاثرہ قیدیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی
Read more »
بلوچستان: کورونا کے مزید 83 کیس رپورٹبلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 83 کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2968 تک پہنچ گئی
Read more »
خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحقصوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد351 ہوگئی ہے۔
Read more »