کورونا کیسز میں اضافہ، فیس ماسک لازمی قرار ARYNewsUrdu
اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فیس ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں سمیت پرہجوم مقامات پر ماسک لازمی پہنیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب تک5لاکھ32ہزار کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک 66ہزار 457کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک ہزار 395 افراد کورونا سےجاں بحق ہوچکےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وبا پھیل رہی ہے اور مقامی سطح پرمنتقلی زیادہ ہے، 24گھنٹےمیں کوروناسے4ہیلتھ ورکرزسمیت78اموات ہوئیں، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکزکاتحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وباکی مقامی سطح پرمنتقلی92فیصدہے، کوروناسےمتعلق منفی باتیں پھیلانامناسب نہیں قوم کی صحیح رہنمائی کریں ہم پوری کوشش کررہےہیں یقیناً بعض جگہ کوتاہی ہوسکتی ہے مگر کسی کواجازت نہیں کہ اسپتالوں میں مشتعل ہو کر توڑ پھوڑ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں جتنےہیلتھ ایسٹس ہیں اس کا ابھی25فیصد استعمال ہوا ہے جیسے جیسے وبا پھیل رہی ہے کیسزبڑھ رہے ہیں اور اموات بھی بڑھتی جا رہی ہیں، ہمیں ایس او پیز پرسختی سےعمل کی ضرورت ہے، حکومت ماسک کااستعمال لازمی قراردےرہی ہے ماسک سےآپ خود کو اوردوسروں کومحفوظ رکھتےہیں، پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں سمیت جہاں ہجوم ہووہاں ماسک لازمی پہنیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےارکان کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرارسندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےارکان کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار تفصيلات جانئے: DailyJang
Read more »
ملک بھر میں شہریوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرارسرجیکل اور کپڑے کے ماسک استعمال کیے جاسکتے ہیں، ایس او پیز اور گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
Read more »
کورونا وائرس: پاکستان میں مقامی منتقلی کے 92 فیصد کیسز، پر ہجوم جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہو گا: ظفر مرزا - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد تین لاکھ 64 ہزار سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی کُل تعداد 66 ہزار سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 1395 ہے۔ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں تمام پرہجوم مقامات جیسے مساجد، بازار اور ٹرانسپورٹ وغیرہ میں ماسک پہننا لازمی ہو گا۔
Read more »
کورونا وائرس: پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ مریض اور اموات، جنوبی کوریا میں وائرس کی واپسی کے خدشات، اسلام آباد میں ماسک لازمی ہونے کا عندیہ - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 2636 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا میں وائرس کی نئی لہر کے باعث شہریوں کی نقل و حرکت پر پھر سے پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔
Read more »