کورونا کے ساتھ جینا سیکھیں ورنہ کورونا جینے نہیں دے گا، ترجمان حکومت بلوچستان - ایکسپریس اردو

United States News News

کورونا کے ساتھ جینا سیکھیں ورنہ کورونا جینے نہیں دے گا، ترجمان حکومت بلوچستان - ایکسپریس اردو
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ہوتی تو ہم اپنے عوام کے لیے ضرور خرید کر لاتے، لیاقت شاہوانی

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا سیکھنا ہوگا یہ وائرس اتنی جلدی ختم ہونے والا نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی ویکسین سامنے آئی ہے۔

کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا سے جاں بحق افراد اور لاک ڈاؤن کے باعث عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا تھا اور عوام کو سختی سے ہدایت بھی دی تھی کہ عید منانے اپنے علاقوں میں نہ جائیں تاکہ یہ وائرس دیگر علاقوں تک مزید نہ پھیلے مگر لوگ نہیں مانے۔

انہوں ںے کہا کہ محکمہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ابھی تک 22 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 5 سو 36 مثبت آئے اور 41 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 11 سو افراد صحت یاب بھی ہوئے، لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ ہم سخت لاک ڈاؤن کا راستہ اختیار کریں گے۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کے تدارک کے لیے ہم عوام سے اپیل کرتے رہے کہ وہ احتیاط کریں، ہم نے عوام اور تاجروں کی مشکلات کو دیکھ کر لاک ڈاؤن میں نرمی کی، ہمیں اسی کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا ورنہ ہمیں کورونا جینے نہیں دے گا، ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے تو ہم کورونا کے ساتھ جینا سیکھ جائیں گے، لوگ کورونا کے اثرات ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ہوتی تو ہم اپنے عوام کے لیے ضرور خرید کر لاتے اور عوام کو مہیا کرتے مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم بالکل عوام کو یوں ہی چھوڑ چکے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم اس جنگ میں عوام کے ساتھ مل کر اس جنگ کو جیتیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے اسپتال بھرگئے | Abb Takk Newsکورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے اسپتال بھرگئے | Abb Takk News
Read more »

سندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئےسندھ اسمبلی کے 8 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئےکراچی: سندھ اسمبلی کے آٹھ اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ 3 جون کو سندھ اسمبلی کا اجلاس شیڈول ہے جس میں شرکت کے لیے تمام اراکین کو کورونا وائرس کا
Read more »

نکاح کی پسندیدہ تصویر کے ساتھ آغاعلی، حنا الطاف کے شکرگزارنکاح کی پسندیدہ تصویر کے ساتھ آغاعلی، حنا الطاف کے شکرگزارجمعتہ الوداع کواداکارہ حنا الطاف کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھنے والے آغا علی نے اس خاص دن سے اپنی پسندیدہ تصویر فالوورز کیلئے شئیر کرتے ہوئے اہلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے مزید پڑھیے: SamaaTV
Read more »

نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران سر کے بال منڈوا لیے - Entertainment - Dawn Newsنادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران سر کے بال منڈوا لیے - Entertainment - Dawn News
Read more »

دفترِ خارجہ کی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمتدفترِ خارجہ کی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمتدفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا
Read more »



Render Time: 2025-03-06 20:36:02