اس سلسلے میں میں بھارتی کور کمانڈر اور چینی کمانڈر کے درمیان 6 جون کو اجلاس ہوا، بھارتی وزارت خارجہ DawnNews
اس سلسلے میں میں بھارتی کور کمانڈر اور چینی کمانڈر کے درمیان 6 جون کو اجلاس ہوا، بھارتی وزارت خارجہ - فائل فوٹو:رائٹرز
انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوا تھا، دونوں فریقین نے مختلف دو طرفہ معاہدوں کے مطابق سرحدی علاقوں کے تنازع کو پر امن طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا اور رہنماؤں کے درمیان معاہدے کو مدنظر رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی کے لیے بھارت-چین سرحدی خطوں میں امن کی ضرورت پر اتفاق کیا تھا۔بھارتی اخبار میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بھارتی فریق نے چین کو اپریل کی پوزیشنز پر واپس جانے کے لیے دباؤ ڈالا...
بھارتی وفد کی قیادت لیہ بیس 14 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل ہریندر سنگھ کر رہے تھے جب کہ چینی وفد کی سربراہی تبت فوجی ضلع کے کمانڈر میجر جنل لیو لن کر رہے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش اس وقت سامنے آئی تھی جب بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا تھا کہ سیکڑوں چینی فوجی 3 ہزار 500 کلو میٹر لمبی سرحد کے ساتھ متنازع زون میں داخل ہوگئے ہیں۔
نئی دہلی میں بھارتی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ چین کی جانب سے تقریباً 80 سے 100 ٹینٹ نصب کردیے گئے ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے بھی 60 خیمے لگائے گئے ہیں۔دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 'چین اپنی علاقائی خود مختاری کے تحفظ سمیت اپنے اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے'۔
چین اور بھارت کی فوج کے درمیان رواں ماہ کے اوائل میں بھی سرحدی علاقے سکم پر جھڑپ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ٹرمپ کی چین اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش پر چین کا موقف بھی آگیابیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے بھارت کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش مسترد کر دی۔ دوسری جانب کورونا ویکسین سے متعلق چینی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اگر
Read more »
چین نے صدر ٹرمپ کی بھارت کے ساتھ ثالثی کی پیش کش مسترد کر دی
Read more »
کرونا کے خلاف ویکسین کی جنگ، چین بازی لینے کے لیے تیارلندن: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کے خلاف جنگ کے لیے دنیا بھر میں ویکسینز کی
Read more »
وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرکاسلام آباد : وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک ہوگئے اور ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے’’نو ماسک نو سروس‘‘مہم شروع کر دی۔
Read more »
بھارت امریکہ کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنے،واشنگٹن صرف اور صرف۔۔۔ چین نے ہمسائیہ ...بیجنگ، نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لائن آف ایکچوئل کنٹرول تاحال آوٹ آف کنٹرول ہے، چینی و بھارتی ملٹری کمانڈرزکے درمیان ہونے والاسات گھنٹےکا طویل اجلاس
Read more »
بھارت: شوہر نے دوستوں کے ہمراہ بیوی کا گینگ ریپ کردیا - World - Dawn News
Read more »