پی آئی اے طیارہ حادثہ: تحقیقات کیلئے آنے والی ماہرین کی ٹیم کراچی سے فرانس روانہ
کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے آنے والی ماہرین کی ٹیم کراچی سے فرانس روانہ ہوگئی۔ 11 رکنی ٹیکنیکل ایڈوائزرز خصوصی پرواز سے روانہ ہوئے، جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کل سے فرانس میں شروع ہوگی۔
غیر ملکی ٹیم نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کر لیں۔ 5 روز تحقیقات کے بعد ایئر بس ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے فرانس روانہ ہوگئی، ایئر بس اے 330 صبح 6 بجے کراچی کے جناح ٹرمینل پر پہنچی، 11 ٹیکنیکل ایڈوائزرز خصوصی پرواز اے آئی بی 1889 سے فرانس کیلئے روانہ ہوئے۔ جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کل سے فرانس میں شروع ہوگی۔ آلات کی ڈی کوڈنگ کیلئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دو ارکان بھی فرانس جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایئربس ٹیکنیکل ایڈوائزرز حادثے کی حتمی رپورٹ فرانس میں تیار کریں گے۔ ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکھٹے کئے، رن وے کا معائنہ بھی کیا تھا۔
دوسری جانب طیارہ حادثے کا شکار ہونے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ناہیدہ سول ہسپتال برن سینٹر میں دم توڑ گئی۔ ناہیدہ کا جسم 60 فیصد جل گیا تھا۔ واقعے کے روز ناہیدہ جناح گارڈن کے متاثرہ گھر میں کام کر رہی تھی۔ اب تک 84 میتوں کی شناخت ہوچکی، 9 لاشیں ایدھی جبکہ 4 لاشیں چھیپا سرد خانوں میں موجود ہیں۔متعلقہ خبریں
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل - ایکسپریس اردوطیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے فرانس سے آنے والی ماہرین کی ٹیم نے اہم شواہد اکھٹے کرلیے
Read more »
ایئربس نے پی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں - ایکسپریس اردوپی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ فرانس میں تیار کی جائے گی، ذرائع
Read more »
پی کے8303،تمام تحقیقات صرف فرانسیسی ماہرین کررہےہیں،ترجمان پی آئی اےپی آئی اے کےترجمان نے طیارہ حادثے سے متعلق تحقیقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثےکی تحقیقات صرف فرانسیسی ماہرین کررہےہیں، پی آئی اےیااورکوئی ادارہ حادثے کی تحقیقات نہیں کررہا۔ SamaaTV
Read more »
ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان کی کمی کا سامنا ہے، پی ڈی اےمریض کو معمول کا بخار ہے یا کورونا سے متاثر، ڈاکٹرز کو کچھ علم نہیں ہوتا، صدر پی ڈی اے ڈاکٹر فضل منان
Read more »
پی ٹی آئی رہنما اور سماجی کارکن ابرار الحق بھی کورونا وائرس سے متاثرلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
Read more »
ہزارہ ٹاؤن واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
Read more »