پنجاب کا وفاقی حکومت سے 15 ہزار آکسیجن سلنڈرز کے لیے رابطے کا فیصلہ ARYNewsUrdu COVID19
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر صنعت میاں اسلم اور چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں ادویات کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اور آکسیجن سپلائی یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری و نجی اسپتال وینٹی لیٹرز کے چارجز ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لیں گے، اور 10 سے 15 ہزار آکسیجن سلنڈر منگوانے کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری نے کہا کہ آکسیجن فراہم کرنے والی گاڑیوں کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی، آئی جی پنجاب کو ہدایت دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کو صوبے میں کسی جگہ نہ روکا جائے۔آکسیجن بنانے والی کمپنیوں کو بجلی کی بندش سے استثنیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا، ماسک کی پابندی سے متعلق احکامات پر عمل کرانے اور خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ کیا...
واضح رہے کہ آج اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے اے سی سٹی تبریز مری اور پولیس کے ساتھ غیر قانونی آکسیجن سلنڈرز فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارے، جس میں راوی روڈ اور شاہدرہ کے علاقوں میں 2 گیس فلنگ یونٹس سیل کر دیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس اور لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر غیر قانونی آکسیجن سلنڈر فروخت کیے جا رہے تھے، گیس فلنگ یونٹس میں غیر قانونی طور پر آکسیجن گیس دگنی قیمت پر بیچی جا رہی تھی، یونٹس مالکان کے پاس لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیراعلیٰ پنجاب کا ناراضی مٹاؤ مشن کامیاب، ہم خیال گروپ کا قیادت پر اظہار اعتماد
Read more »
وزیراعلیٰ پنجاب کا ناراضی مٹاؤ مشن کامیاب، ہم خیال گروپ کا قیادت پر اظہار اعتمادوزیراعلیٰ پنجاب کا ناراضی مٹاؤ مشن کامیاب، ہم خیال گروپ کا قیادت پر اظہار اعتماد PunjabCM Anger Eradication Mission Successful PTIOfficialLHR PTIPunjabPK GOPunjabPK
Read more »
بھارت سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب، پاکستان کا تحفظات کا اظہار - ایکسپریس اردوکینڈا ایک بار پھر رکنیت حاصل نہ کرسکا، افریقی ممالک کی نمائندگی کے لیے رائے شماری کا دوسرا دور ہوگا
Read more »
خیبرپختونخواہ کا آئندہ مالی سال کا 923 ارب روپے کا بجٹ پیش | Abb Takk News
Read more »
وزیراعلیٰ پنجاب کا کسی رکن اسمبلی سے کوئی اختلاف نہیں، فیاض الحسن چوہان | Abb Takk News
Read more »