پشاور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت پشاور کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن اشرفیہ کالونی، چنار روڈ، یونیورسٹی ٹاؤن، ڈانش آباد اور سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد میں لگایا گیا ہے۔
ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔ نوٹٰفیکیشن کے مطابق ان علاقوں میں صرف ضروری اشیائے خورونوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
چین میں دو ماہ بعد کورونا کے نئے متاثرین میں اچانک اضافہ،شہرمیں جنگی صورتحالبیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا میں سب سے پہلے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے چین میں ایک بار پھر کووڈ انیس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا لیکن اس بار یہ مریض
Read more »
کورونا وائرس: پاکستان میں جولائی کے آخر تک دس لاکھ متاثرین کا خدشہ، چین میں دو ماہ بعد کورونا کے نئے متاثرین میں اچانک اضافہ - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 77 لاکھ جبکہ ہلاکتیں چار لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ پاکستان میں متاثرین ایک لاکھ 41 ہزار سے زیادہ جبکہ اموات 2647 ہیں اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر حفاظتی تدابیر پر عمل نہ ہوا تو جولائی کے آخر تک ملک میں دس لاکھ متاثرین ہو سکتے ہیں۔
Read more »
پشاور، آئی سی یو میں سالگرہ کا کیک کاٹنے والے بزرگ کورونا سے چل بسےپشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں طبی عملے سے فرمائش کر کے سالگرہ کا کیک منگوانے والے بزرگ انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز
Read more »
دنیا میں کورونا سے 80 لاکھ کے قریب افراد متاثردنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
Read more »