گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات میں 80 فی صد کمی آ گئی ہے مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1176 کرونا کیسز سامنے آئے، جب کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 مریض دم توڑ گئے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 5842 ہو گئی ہیں، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہے، اب تک 2 لاکھ 41 ہزار 26 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اور کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہزار 421 رہ گئی ہے۔ سندھ میں کرونا سے 2151 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب میں 2116، خیبر پختون خوا میں 1178، اسلام آباد میں 164 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 48 مریض، اور آزاد کشمیر میں تاحال کرونا وائرس سے 49 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 22056 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 90 ہزار 236 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کرونا کے 1864 مریض زیر علاج ہیں، کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جب کہ ملک بھر میں 227 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پاکستان میں کرونا سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے، ظفر مرزاپاکستان میں کرونا سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے، ظفر مرزا مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
Read more »
24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 35 مریض دم توڑ گئےکرونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 35 مریض دم توڑ گئے ہیں۔
Read more »
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 251 افراد متاثر، 838 صحتیاب ہوگئے - Pakistan - Dawn News
Read more »
ملک میں کووِڈ 19 سے مزید 306 افراد متاثر، 838 صحتیاب ہوگئے - Pakistan - Dawn News
Read more »
پاکستان میں کورونا سے مزید 35 افراد جاں بحق 1226 نئے کیسز رپورٹپاکستان میں کورونا سے مزید 35 افراد جاں بحق، 1226 نئے کیسز رپورٹ Pakistan Reports Deaths Coronavirus Cases COVID19Pandemic Covid_19 COVID2019 CoronaInPakistan CoronavirusPandemic pid_gov STAYHOME PakistanFightsCorona
Read more »