نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 462 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 20,186 ہو گئی۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 14 ہزار 134 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1083 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 5,590 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 22 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد...
پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 7,524 ہو گئی، سندھ میں 7,465 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 3,129، بلوچستان میں 1,218، اسلام آباد میں 415 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 364 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 71 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 9 ہزار 522 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 12 ہزار 511 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کورونا وائرس: پاکستان میں کورونا سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 503 ہو گئی - BBC Urduپاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 459 ہے۔ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 222 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ آّٹھ نئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 5519 ہے۔
Read more »
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئی
Read more »
دنیا بھر میں طبی عملہ بڑی تعداد میں کووڈ 19 کا شکار کیوں ہو رہا ہے؟کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں طبی کارکنان کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے اور بے شمار افراد زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ لیکن اس سب کے پیچھے وجہ کیا ہے؟
Read more »
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 18700 سے زائدگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1297 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
Read more »
کورونا وائرس: پاکستان میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 20 ہزار کے قریب، اموات 449 - BBC Urduپاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 449 ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ صوبے میں زیادہ اموات کا مطلب ہو سکتا ہے کہ یہاں وائرس کافی حد تک پھیل چکا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے طورخم اور چمن بارڈر کو تجارتی مقاصد کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
Read more »