پاکستان میں کورونا سے اموات 2500 سے متجاوز تفصيلات جانئے: DailyJang
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 32ہزار 405ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے مزید 88 مریضوں کے جاں بحق ہوجانے کے بعد جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 551تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل گیا ہے۔
وائرس کے ملک میں 79ہزار 798مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 50ہزار 56مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ50ہزار87ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 938 ہو گئی ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 49ہزار 256 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 793 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 7 ہزار 866 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 80 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 ہزار 163کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 71 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 574 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 11 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار 397 کیسز رپورٹConfirmed coronavirus cases in Pakistan soar to 125,933 Read More : Newsonepk CoronavirusPandemic PakistanFightsCorona CoronavirusInPakistan Covid_19 CoronaVirusUpdate Coronavirus TogetherWeCan
Read more »
پاکستان میں صرف گزشتہ 11 دنوں میں کورونا کے کتنے کیسز سامنے آئے؟ ہوشربا اعدادوشمار جاریاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جون کا پہلا عشرہ بشمول گیارہواں دن پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے خوفناک حد تک تکلیف دہ ثابت ہوا ہے یکم جون سے11جون
Read more »
بھارت میں کورونا قابو سے باہر، ممبئی میں کیسز ووہان سے تجاوز کرگئےبھارت میں کورونا قابو سے باہر، ممبئی میں کیسز ووہان سے تجاوز کرگئے India CoronaVirus CasesReported DeathRateToll Mumbai People Killed Infected PMOIndia
Read more »
بھارت میں کورونا قابو سے باہر، ممبئی میں کیسز ووہان سے تجاوز کرگئےنئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے اور ممبئی شہر میں کیسز چینی شہر ووہان سے بھی تجاوز کرگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق
Read more »
کورونا وائرس ، پاکستان میں ایک کروڑافراد کے خطِ غربت سے نیچے جانے کا خدشہاسلام آباد:پاکستان میں کورونا کےباعث ایک کروڑافراد کےخط غربت سےنیچےجانےکاخدشہ ہے، غربت کا تخمینہ ماہانہ 3ہزار250روپے آمدن کے تحت لگایا گیا۔
Read more »