ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق امریکی صدر کا بڑا اعلان ARYNewsUrdu
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں جلد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد بار ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا عندیہ دے چکی ہے لیکن اب اس پر عملی اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔ امریکی صدر نے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر جلد پابندی لگا رہے ہیں جس سے متعلق حکمت عملی بھی تیار کی جاچکی ہے، رواں ہفتے اہم معاہدے پر دستخط بھی کروں گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم حالات سے متعلق دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، البتہ امریکا میں ٹک ٹاک کے حوالے سے بہت سارے متبادل ایپس تلاش کر رہے ہیں جس سے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 65 سے 80 ملین ہے۔ یاد رہے کہ 7 جولائی کو امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکا ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی سوشل ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کرنے سے متعلق غور کررہا ہے۔ جبکہ 30 جون کو بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کرچکا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلانامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے
Read more »
ٹک ٹاک سٹار جسے پرستار نوعمر لڑکی سمجھتے رہے اس کی اصل عمر کیا ہے؟ جان کر یقین نہ آئےلندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر کی رہائشی سکینہ جبیں نامی لڑکی ٹک ٹاک پر بہت مقبول ہے، جو اپنی ویڈیوز میں تو ایک کم عمر لڑکی لگتی ہے لیکن گزشتہ روز اس نے اپنی اصل
Read more »
ٹرمپ کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلانامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے
Read more »
افغان صدر کا عید کے موقع پر 500 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلانکابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان صدر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم سے خطاب میں افغان صدر
Read more »