ٹریفک پولیس افسر نے سائیکل سوار کا چالان کرڈالا - ایکسپریس اردو

United States News News

ٹریفک پولیس افسر نے سائیکل سوار کا چالان کرڈالا - ایکسپریس اردو
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

ٹریفک پولیس افسر نے سائیکل سوار کا چالان کرڈالا -

گھر پر کھانے کو آٹا نہیں ہے میں 500 روپے کہاں سے لاؤں، سائیکل سوار کا بیان۔ فوٹو:ایکسپریس اسکرین شارٹایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کلفٹن ٹریفک سکیشن کے افسر نے سائیکل سوار کا چالان کرکے نئی روایت قائم کردی ہے، ٹریفک پولیس افسر نے غریب سائیکل سوار کا ون وے کی خلاف ورزی پر 500 روپے کا چالان کردیا۔

محمد اقبال شاہد نامی سائیکل سوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا، پھیری لگا کر مختلف اقسام کی چیزیں فروخت کرتا ہوں، گھر پر کھانے کو آٹا نہیں ہے، میں 500 روپے کہاں سے لاؤں۔ سائیکل سوار نے ٹریفک پولیس افسر غلام علی جمالی سے چالان کی پرچی وصول نہیں کی، کلفٹن ٹریفک سیکشن کا مؤقف ہے کہ جرمانہ ٹریفک پولیس افسر نے خود ادا کیا اور سائیکل سوار کو وارننگ کے بعد جانے دیا۔

دوسری جانب سائیکل سوار کے ٹریفک چالان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں پولیس افسر چالان کرتے ہوئے خود ویڈیو بنارہا ہے اور سائیکل سوار چالان کی پرچی لینے سے انکار کررہا ہے، ویڈیو وائرل ہوتے ہی ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعے پر نوٹس لے لیا اور ایس پی ٹریفک سٹی کو انکوائری کے احکامات دے دیئے، اور کہا کہ ٹریفک اہلکار چالان کرتے وقت لوگوں کی معاشی پریشانیاں بھی ذہن میں رکھیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

کراچی، ٹریفک پولیس اہلکار نے ’سائیکل سوار‘ کا چالان کردیا، ویڈیو وائرلکراچی، ٹریفک پولیس اہلکار نے ’سائیکل سوار‘ کا چالان کردیا، ویڈیو وائرلکراچی، ٹریفک پولیس اہلکار نے ’سائیکل سوار‘ کا چالان کردیا، ویڈیو وائرل karachi TrafficPolice
Read more »

عاقب جاوید بھی ننھی سامعہ افسر کے ’فین‘ ہو گئےعاقب جاوید بھی ننھی سامعہ افسر کے ’فین‘ ہو گئےلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ننھی کرکٹر سامعہ افسر کی ٹیکنیک اچھی ہے، اس
Read more »

ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے پر خاتون پولیس کانسٹیبل ملازمت سے فارغ - Pakistan - Dawn News
Read more »

ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے پر خاتون پولیس کانسٹیبل ملازمت سے فارغ - Pakistan - Dawn News
Read more »

کراچی پولیس نے آئی جی احکامات ہوا میں اُڑا دئیےکراچی پولیس نے آئی جی احکامات ہوا میں اُڑا دئیےکراچی پولیس نے اے آئی جی کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے sindhpolice karachi sindhpolicedmc
Read more »



Render Time: 2025-02-26 22:49:08