وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے بعض ارکان کی طرف سے ازخود ’مائنس ون فارمولے‘ کی باتیں کرنے پر سیاسی تجزیہ کاروں اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی میں جو قرارداد جمع کروائی گئی ہے اس میں اپوزیشن کے علاوہ حکمراں اتحاد میں شامل جماعتیں اور خود پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی کے دستخط بھی موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ ملک کی موجودہ اقتصادی صورت حال کے ساتھ ساتھ اس بارے میں بھی فکر مند ہے کہ کہیں انڈیا لداخ میں چینی افواج کے ہاتھوں اٹھائی جانے والی خفت کو مٹانے کے لیے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر حملہ نہ کر دے۔بظاہر وزیر اعظم کی طرف سے مائنس ون فارمولے کی بات اس تناظر میں کی گئی ہے کہ ان کے بقول جتنے بھی مافیا ہیں ان میں سے زیادہ کی پشت پناہی حزب مخالف کی جماعتوں کی قیادت کر رہی ہے اور حکومت ان مافیاز کو بے نقاب کر رہی ہے اس لیے حزب مخالف کی جماعتیں مائنس ون فارمولے کی بات کرتی...
انھوں نے گفتگو کے دوران اس تاثر کو بھی زائل کرنے کی کوشش کی کہ ان کی جماعت میں کوئی فاروڈ بلاک ہے اور کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔عمران خان آج کل نہ صرف پارلیمان کو وقت دے رہے ہیں بلکہ اپنے پارٹی اراکین سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں تجزیہ کار طلعت حسین کہتے ہیں کہ عمران خان نے مائنس ون فارمولے کی بات کر کے پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ کو بھی چیلنج کیا ہے کہ اگر وہ ہٹانا چاہتے ہیں تو ایسا کر کے دیکھ لیں کیونکہ ان کے پاس ان کے علاوہ فی الحال اور کوئی آپشن نہیں ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کی ہدایت کردیوزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان PMImranKhan ARYNewsUrdu PetrolPrice
Read more »
وزیر اعظم نے پیٹرول کی قلت اورذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی - ایکسپریس اردوکمیٹی ملک میں تیل کی فراہمی میں بد انتظامی پر 10 جولائی تک تحقیقات مکمل کرے گی۔
Read more »
وزیر اعظم عمران خان: پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام انڈیا پرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کو قومی اسمبلی میں اہنے خطاب کے دوران انڈیا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کی منصوبہ بندی انڈیا میں ہوئی تھی۔
Read more »