کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ مرادعلی شاہ نے عوام کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کی طرف سے قیدیوں کی سز
ا میں 90 روز کی رعایت دینے کا فیصلہ عیدالاضحیٰ اور 14 اگست کی وجہ سےکیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے قیدیوں اور ان کے اہلخانہ کو عید کی مبارکباد دی۔
مراد علی شاہ نے ایک اور پیغام میں پاکستان بھر کی عوام خصوصا سندھ کی عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ عوام کو ماسک کے بغیر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط نہ کی گئی تو عید کے بعد کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے سالڈ ویسٹ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے ہر کونے سے آلائشیں اٹھانے کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آج صبح سے اچھا کام کر رہی ہے۔ مجھےوزیراعلی کیلئے صبح سے شام تک آلائشیں اٹھانے کی رپورٹ چاہئے۔ ڈی ایم سیزاپنے علاقوں میں آلائشیں اٹھانے کے بعد سپرے کریں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
رین ایمرجنسی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، کور کمانڈر کراچی کی شرکت
Read more »
حکومت سندھ کا عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ - Pakistan - Dawn News
Read more »
سندھ میں کرونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے، وزیراعلیٰ کی عوام سے اپیلسندھ میں کرونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے، وزیراعلیٰ کی عوام سے اپیل ARYNewsUrdu
Read more »
سندھ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ - Pakistan - Dawn News
Read more »
سندھ ہائیکورٹ کا عیدالاضحی پر کراچی میں صفائی کے خصوصی انتظامات کا حکم - ایکسپریس اردوشہر میں صفائی ستھرائی کے بارے میں متعلقہ اداروں سے 13 اگست کو رپورٹ طلب کرلی
Read more »