لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری دفاتر کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمل ہو گئی ہے۔
شفاف ترین نیلامی سے 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز سرکاری خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔ ناکارہ گاڑیاں، فرنیچر اور مشینری سال ہا سال سے سرکاری دفاتر میں پڑی تھیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کی پہلی خصوصی مہم جس کیلئے حکومت نے بغیر فنڈز جاری کیے 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز پیدا کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ اقدام دفاتر کو صاف اور نظام کو شفاف بنانے کی عمدہ مثال ہے۔ ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، محکمہ پولیس اور دیگر انتظامی محکموں میں قواعد وضوابط کے مطابق نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی 75 کروڑ روپے سے زائد کی رقم صوبائی خزانہ میں جمع کرائی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناکارہ گاڑیاں، ناقابل مرمت مشینری، دہائیوں پرانا بوسیدہ فرنیچر اور دیگر اشیا دفاتر کام کیلئے آنیوالے لوگوں کیلئے دقت اور دفاتر میں جگہ کے ضیاع کا بھی سبب تھیں۔ دفاتر میں عملے اور وزیٹرز کیلئے جگہ کم جبکہ بیکار سامان نے زیادہ جگہ گھیر رکھی تھی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح اور بے لوث خدمت کا جذبہ ہو تو مسائل حل کرکے وسائل پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف حکومت کی صوبے میں کفایت شعاری اور وسائل کے درست استعمال کی نظیر نہیں ملتی۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری دفاتر کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمللاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری دفاتر کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمل ہو گئی ہے۔
Read more »
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمل
Read more »
وزیراعلیٰ پنجاب کی گجرات والوں کیلئے بڑے منصوبے کی منظوریلاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کی تجویز پر گجرات میں مدراینڈچائلڈاسپتال منصوبےکی اصولی منظوری دے دی
Read more »
کورونا کی روک تھام، وزیراعظم کی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایتاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس دفعہ عید الاضحیٰ غیر معمولی حالات میں منائی جا رہی ہے۔ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ایس او پیز جلد از جلد مرتب کرکے ان کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے۔
Read more »
وزیراعلیٰ پنجاب کی پرویز الہٰی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پرگفتگووزیراعلیٰ پنجاب کی پرویز الہٰی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پرگفتگو SamaaTV
Read more »
وزیراعلیٰ پنجاب کی مون سون سے قبل پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت | Abb Takk News
Read more »