مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنما والد اور بھائی سمیت قتل - ایکسپریس اردو

United States News News

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنما والد اور بھائی سمیت قتل - ایکسپریس اردو
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

مزید پڑھئے:

مقبوضہ کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں نامعلوم مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما کو والد اور بھائی سمیت ان کے گھر پر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع باندی پورہ میں بی جے پی کے مقامی رہنما شیخ وسیم باری کے گھر پر ذاتی محافظوں کے علاوہ 10 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی حکم تھا، سیکیورٹی اہلکاروں کی پہلی منزل میں موجودگی کے باوجود نامعلوم حملہ آور نے بی جے پی رہنما کو قتل کردیا۔ کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بے جی پی رہنما شیخ وسیم باری، ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر شامل ہیں۔ حملہ آور موٹرسائیکل سوار تھا جس نے سائیلنسر لگے پستول سے فائرنگ کی۔ بی جے پی رہنما کی حفاظت پر تعینات 10 پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے حملہ آور کی شناخت نہ ہونے کے باجود قتل کا الزام ایک نئی مزاحمتی تنظیم پر عائد کیا ہے تاہم اس حوالے سے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہلاک ہونے وسیم باری کے والد اور بھائی بھی بی جے پی کے لیے کام کرتے تھے۔ واضح رہے کہ شیخ وسیم باری کا گھر باندی پورہ پولیس اسٹیشن سے محض 10 میٹر کی دوری پر ہے جب کہ ضلع میں جگہ جگہ بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں اس کے باوجود حکمراں جماعت کے رہنما کا قتل ہوجانا حیران کن امر ہے۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

ملتان اور کوئٹہ کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قلت، شہری پریشانی سے دوچارملتان اور کوئٹہ کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قلت، شہری پریشانی سے دوچار
Read more »

قراقرم کی چوٹیوں کے سائے میں روسی اور برطانوی جاسوسوں کی آنکھ مچولیقراقرم کی چوٹیوں کے سائے میں روسی اور برطانوی جاسوسوں کی آنکھ مچولییاد رہے کہ جن پہاڑی سلسلوں میں آج چین اور انڈیا آمنے سامنے ہیں وہاں پہلی بار بڑی عالمی طاقتیں آمنے سامنے نہیں آئی ہیں۔ ماضی میں یہ علاقہ روس، چین اور برطانوی انڈیا کے درمیان ایک بڑی کشمکش دیکھ چکا ہے۔
Read more »

بھارت میں لاپرواہی کی بدترین مثال، کرونا مریض کی لاش کسی اور خاندان کے حوالےبھارت میں لاپرواہی کی بدترین مثال، کرونا مریض کی لاش کسی اور خاندان کے حوالےریاست مہاراشٹر میں بھالچندر گائیکواڑ نامی معذور اور معمر شخص کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
Read more »

پاکستان اور چین کے درمیان ایک اور بڑا معاہدہ طے پاگیاپاکستان اور چین کے درمیان ایک اور بڑا معاہدہ طے پاگیااسلام آباد : پاکستان اور چین میں ووکیشنل اسکولز میں کمپیوٹرز و دیگر سامان کی فراہمی کا معاہدے طے پاگیا، پروجیکٹ پر 4 ملین ڈالر لاگت آئے گی
Read more »

غذا اور غذائیت سے محروم کردینے والا سبزہ اور جڑی بوٹیاں -غذا اور غذائیت سے محروم کردینے والا سبزہ اور جڑی بوٹیاں -چھوٹے بڑے کیڑوں، ٹڈی دل کے حملوں اور چمگادڑوں سے پریشان کسانوں کا دردِ سر مختلف اقسام کی جڑی بوٹیاں بھی ہیں جو کسی فصل کے ساتھ اپنی جگہ بنا لیتی ہیں۔ جڑی بوٹیاں اور قسم قسم کا سبزہ زمین پر حیات اور تنوع کی خوب صورت علامت ہیں۔ لیکن ان کی بعض اقسام ایسی …
Read more »



Render Time: 2025-02-28 16:29:26