سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے نام نہاد سرچ آپریشن میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، اس دوران مریضوں کے لیے ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے اپنے ہمرا لے گئے جن میں سے دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ظاہر کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشتگرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ روں برس قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10 سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ برس 54 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا جب کہ وادی بھر میں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنما والد اور بھائی سمیت قتل - ایکسپریس اردوحملے کے وقت مقتول رہنما کی حفاظت کیلیے 10 پولیس اہلکار اور ذاتی محافظ بھی گھر کی پہلی منزل پر موجود تھے
Read more »
مقبوضہ کشمیر میں مظالم، شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کو خط، نوٹس لینے کا مطالبہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھ کر کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Read more »
سربرینکا کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی نسل کشی کا خدشہ ہے: وزیراعظم عمران خاناسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی اسی طرح نسل کی جا سکتی ہے جس طرح 1995ء میں سربرینکا میں کی گئی تھی، عالمی برادری نوٹس لے اور اس عمل کو روکے۔
Read more »
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ بحال کرے, اقوام متحدہبھارت مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ بحال کرے, اقوام متحدہ UnitedNations IndiaOccupiedKashmir Internet DavidKaye KashmirBleeds UN RisingKashmir KNSKashmir davidakaye
Read more »
بھارتی فوج کی مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاریبھارتی فوج کی مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری India Kashmir
Read more »