لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ دنوں میں طبی ماہرین نے کورونا وائرس کےخلاف ''ڈیکسامیتھازون'' نامی دوا کو مریضوں کی جان بچانے کے لیے سب سے موثر دوا قرار دیا
انہوں نے بی بی سی کو بتایا اس مقصد کے لیے ایک سادہ طریقہ رکھا گیا اور ایک سوال پر مختلف ادویات کی پڑتال کی گئی کہ کیا اس سے جان بچائی جاسکتی ہے؟طبی آزمائش سے یہ پتا چلا کہ ڈیکسامیتھازون ہسپتال میں داخل صرف ان مریضوں کی مدد کرتی ہے جنھیں مصنوعی تنفس کی ضرورت ہو یا جو وینٹی لیٹر پر ہوں۔ یہ مدافعتی ردعمل کو کم کر دیتی ہے اور پھیپھڑوں کو صحت یاب ہونے کا ایک بہتر موقع فراہم کرتی ہے۔
یہ کوئی جادو کی گولی نہیں۔ کووڈ آزمائش میں وینٹی لیٹر پر موجود ہر 100 مریضوں میں سے 40 مر جاتے ہیں لیکن ڈیکسامیتھازون سے یہ تعداد کم ہو کر 28 ہو جاتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ زیر علاج ہر آٹھ مریضوں میں سے ایک کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ایسے افراد جنھیں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، ان میں ہر 100 میں سے 25 مریض مر جاتے ہیں لیکن ڈیکسامیتھازون کے استعمال سے یہ تعداد کم ہو کر 20 ہو جاتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اس کو ’زندگی بچانے والی سائنسی پیشرفت‘ قرار دیا کم از کم اس لیے کہ یہ انتہائی سستی ہے اور دنیا بھر میں اسے مختلف بیماریوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکہ میں ان نتائج کو کچھ شکوک و شبہات کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور بہت سے ماہرین نے کہا کہ وہ اسے صرف اس صورت میں قبول کریں گے اگر اعدادوشمار شائع کیے جائیں اور ان کا جائزہ لیا جائے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پاکستان میں کورونا کے علاج کیلئے ایک نئی دوا پر تحقیق شروعلاہور: پاکستان میں کورونا کےعلاج کیلئے گنٹھیا کےمریضوں کی دوا پرتحقیق شروع کردی گئی، پروفیسرجاوید اکرم نے کہادوا پھیپھڑوں کوپہنچنےوالے نقصان کو روک سکتی ہے۔
Read more »
کیاکورونا وائرس کی دوسری لہر آ سکتی ہے؟ ماہرین نے بتادیالندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہاں دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عائد پابندیوں میں نرمی ہو رہی ہے وہیں اس امر پر بھی توجہ مرکوز ہے کہ
Read more »
تھوک کی مدد سے کورونا کا ٹیسٹ وہ بھی گھر بیٹھے؟ برطانوی ماہرین نے نئی امید دلادیلندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا میں جہاں کورونا وائرس اپنا پھیلاؤ جاری رکھے ہوئے ہے وہیں دنیا بھر کے سائنسدان اس پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششیں بھی جاری رکھے
Read more »
’کورونا وائرس کمزور ہوگیا، خود ہی مرجائے گا‘ اطالوی ماہر نے بڑا دعویٰ کردیا، خوشخبری سنادیروم(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کو کورونا وائرس کی ویکسین کا انتظار ہے کہ ویکسین آئے اور انسانیت کی اس موذی وباءسے جان چھوٹے تاہم اب اٹلی کے ماہر پروفیسر میٹیو
Read more »
وہ کونسی غذائیں ہیں جو دماغی صحت بہتر بناتی ہیں؟ماہرین نے دماغی صحت کو فائدہ پہنچانے والی مخصوص غذاوں کے نام بتادئیے، کیا آپ اپنی دماغی صحت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ان غذاوں کو اپنی خوارک کا حصّہ ضرور بنائیں۔
Read more »
ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر امریکا کے صدر بننے کے قابل نہیں: نینسی پلوسیڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر امریکا کے صدر بننے کے قابل نہیں: نینسی پلوسی NancyPelosi DonaldTrump President US Elections realDonaldTrump SpeakerPelosi
Read more »