لاک ڈاؤن کھلتے ہی کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 39 افراد جاں بحق

United States News News

لاک ڈاؤن کھلتے ہی کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 39 افراد جاں بحق
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

لاک ڈاؤن کھلتے ہی کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 39 افراد جاں بحق مکمل تفصیل جانیے:

لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 32 ہزار 81 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 706 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 11 ہزار 869، سندھ میں 12 ہزار 17، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 875، بلوچستان میں 2 ہزار 61، گلگت بلتستان میں 457، اسلام آباد میں 716 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 851 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 957 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 ہزار 555 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 706 ہوگئی۔ سندھ میں 200، پنجاب میں 211، خیبر پختونخوا میں 257، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 27 اور اسلام آباد میں 6 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

roznamadunya /  🏆 14. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی کورونا زور پکڑنے لگا، کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوزلاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی کورونا زور پکڑنے لگا، کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوزلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30334 جبکہ ہلاکتیں 659 ہو چکی ہیں۔
Read more »

لاک ڈاؤن میں نرمی سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: عثمان بزدارلاک ڈاؤن میں نرمی سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: عثمان بزداروزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نرمی کے حوالے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی، عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے نرمی کی۔
Read more »

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید31 مئی تک توسیع کر دی -سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید31 مئی تک توسیع کر دی -کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر احتیاطی تدابیر کے تحت لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک بڑھاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت …
Read more »

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاریاسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاریاسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بھی لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں
Read more »

محکمہ داخلہ سندھ کا لاک ڈاؤن فیز 2 کے تحت فیصلوں کا اعلامیہ جاریمحکمہ داخلہ سندھ کا لاک ڈاؤن فیز 2 کے تحت فیصلوں کا اعلامیہ جاریکراچی : سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن فیز ٹو کے تحت فیصلوں کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق بیوٹی پارلر، حجام، ویڈیو گیم زون ور جم بند رہیں گے۔
Read more »



Render Time: 2025-03-10 21:44:47