بنکاک: (ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں بندروں نے بھوک سے تڑپنے کے بعد انسانوں پر حملے شروع کر دیئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے اس دوران جانوروں کی بڑی تعداد جنگلوں سے باہر نکل کر عوامی مقامات کی طرف آ رہی ہے، اس طرح کے مناظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ تاہم تھائی لینڈ سے ایک حیران کن خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے تناظر میں نافذالعمل جزوی لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں بندر سڑک پر بھوک سے تڑپ رہے ہیں، غذا نہ ملنے پر غصیلے بندروں نے انسانوں پر حملہ کرنا شروع کردیا۔ تھائی لینڈ کے شہر ’لپبوری‘ میں بندروں کے انسانوں پر حملے کے زیادہ واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، بھوکے بندر اچانک راہ چلتے شہریوں پر حملہ کرتے ہیں۔
تھائی لینڈ میں اکثر سیاح اور مقامی بندروں کو کھانا کھلایا کرتے تھے لیکن جزوی ڈاؤن کے باعث شہریوں نے بھی خود کو گھروں میں محفوظ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر گھومنے والے بندر کھانوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بندروں کو اگر کوئی شخص باہر نظر آجائے تو وہ ان پر حملہ آور ہوتے ہیں تاکہ انہیں وہ غذا فراہم کریں، ایک اعداد وشمار کے مطابق تھائی شہر لپبوری میں تقریباً 7 ہزار کے قریب بندر سڑکوں پر گھومتے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کورونا وائرس کے پیش نظرملکی ائرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندیکورونا وائرس کے پیش نظرملکی ائرپورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی Coronavirus COVID19Pakistan Airports PassengersProtocol Banned pid_gov Official_PIA official_pcaa CAAPakistan GSKhan_Official MoIB_Official zfrmrza
Read more »
پنجاب: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمتِ عملی پر غورپنجاب میں آج رات ختم ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد اپنائی جانے والی نئی حکمتِ عملی سے متعلق لاہور میں اجلاس منعقد تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہلاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ARYNewsUrdu
Read more »
کورونا کیسز میں کمی؛ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم -پشاور: کورونا کیسز میں واضح کمی آنے کے بعد پشاور اور مردان کے کچھ علاقوں سے اسمار ٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے 2علاقوں میں یکم جولائی سےاسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن یکم جولائی2020دوپہر3بجےسےختم ہوگا۔ ڈی سی پشاور کا کہنا …
Read more »
لاک ڈاؤن میں ایک اور فنکار شادی کے بندھن میں بندھ گئےمعروف گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادی کرلی ARYNewsUrdu
Read more »
سمارٹ لاک ڈاؤن لاہور کے کتنے علاقے کھول دیئے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیںلاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث 15 روز قبل مکمل سیل کیے گئے 60 سے زائدعلاقوں کوکھول دیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے شہر کے 7 علاقوں میں
Read more »