لاہور: قومی رابطہ کمیٹی میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار پنجاب کی سفارشات پیش کریں گے، پنجاب حکومت ہفتے میں 5 دن کاروبار 2 دن چھٹی کی تجویز پیش کرے گی۔ قومی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس کے لئے پ
نجاب حکومت نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار قومی رابطہ کمیٹی کے سامنے پنجاب کی سفارشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں پارکس کو سیر کے مقصد کے لئے کھولنے کی تجویز پیش کی جائے گی، ریسٹورنٹس کو کھلی فضا میں مکمل، ان ڈور کی صورت میں سخت ایس او پیز کے ساتھ محدود کسمٹرز کے ساتھ اجازت کی تجویز دی جائے گی۔ صوبے کے بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کے حوالے سے پنجاب 5 دن کاروبارکی اجازت اور ہفتہ، اتوار چھٹی کی سفارش کرے گا۔ اجلاس میں مزید اکانومی بیسڈ انڈسٹریز کو کھولنے کی اجازت کی سفارش بھی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ہوٹل انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت کی بھی تجویز دے گا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
Read more »
لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ، قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کا شیڈول تبدیلاسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس اتوار کے بجائے پیر کو ہو گا، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Read more »
قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی، اب یکم جون کو ہو گااسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی رابطہ کمیٹی کا اتوار کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، اجلاس اب یکم جون کوہوگا۔
Read more »
قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا
Read more »
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو سہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا | Abb Takk News
Read more »