ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود بھارت کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام ہوا: وزیراعظم آزاد کشمیر

United States News News

ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود بھارت کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام ہوا: وزیراعظم آزاد کشمیر
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کو ہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کے عزم کیخلاف ناکامی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشیر احمد کی شہادت کے واقعے کے بعد ان کے نواسے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مقدمہ لڑتا رہے گا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا کی وبا کے باوجود ہندوستانی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم لوگوں کے قتل عام اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان تمام تر قوت استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے عزم سے شکست کھا چکا ہے۔ بشیر احمد کے قتل کے بعد اس کے نواسے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی کے مہینے میں کشمیریوں نے قربانیوں کی بے مثال داستانیں رقم کیں یہ جدوجہد کا مہینہ ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہندوستانی فوج کے ظلم بربریت پر حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں آواز اٹھائی۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مقدمہ ہر فورم پر پوری قوت سے لڑتے رہیں گے۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

عوام کے تحفظ کے لیے بجلی معطل کی: کے الیکٹرکعوام کے تحفظ کے لیے بجلی معطل کی: کے الیکٹرککے الیکٹرک نے بارش میں طویل لوڈ شیڈنگ کے لیے جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عوام کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔
Read more »

وفاق کی جانب سے 800 میگاواٹ کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکیوفاق کی جانب سے 800 میگاواٹ کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکیکراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے شہرقائد میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، وفاق کی جانب سے 800 میگا واٹ کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی۔
Read more »

بے وفائی کرنے والے ہمسفر کو لوگ پکڑے جانے کے باوجود اکثر معاف کیوں کردیتے ہیں؟بے وفائی کرنے والے ہمسفر کو لوگ پکڑے جانے کے باوجود اکثر معاف کیوں کردیتے ہیں؟کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو اپنے بے وفا شریک حیات کو معاف کر دینا چاہیے اور اس کے ساتھ رہنا چاہیے؟ آسٹریلوی ریلیشن شپ ایکسپرٹ لواینی وارڈ نے اس حوالے سے
Read more »



Render Time: 2025-02-28 06:42:00