طیارہ حادثے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ارشد ملک ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ایئر لائن ایئر مارشل ارشد ملک نے گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ کے قریب طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے لواحقین کو حادثے کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا۔
ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اس حادثے کا جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے، ہم تمام خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں یہ ہم سب کےلیے ایک مشکل مرحلہ ہے۔ سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے جان دی وہ سب میرے بچوں کی طرح ہیں میں اپنے جذبات پر قابو نہیں پا رہا، انہوں نے لواحقین کیلئے کئے جانے والے انتظامات کے متعلق استفسار کیا۔
ملاقات کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین نے ارشد ملک سے کہا کہ آپ کی باتوں نے ہمارا بہت حوصلہ بڑھایا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ڈی این اے کے ذریعے تشخیص کو جلد از جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر اور علاقہ مکین جاں بحق ہوئے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
حادثے کا شکار طیارے میں سوار مسافروں کے نامپی آئی اے کے مطابق مسافروں میں نیلم برکت علی،فریحہ بشارت، مرزا محمد بیگ،حفصہ چودھری بھی شامل ہیں ، جبکہ مہرین دانش، بیگم دلشاد ، احمد دلشاد ، سائمن ایرک بھی مسافروں میں شامل تھے ۔
Read more »
بینک آف پنجاب کے سربراہ معجزانہ طور پر کراچی طیارہ حادثے میں بچ گئےبینک آف پنجاب کے سربراہ معجزانہ طور پر کراچی طیارہ حادثے میں بچ گئے CEO BankfOfPunjab Safe Karachi PlaneCrashed ZafarMasud PIA pid_gov MoIB_Official
Read more »
بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظسی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ویڈیو لنک: DailyJang
Read more »
حادثے کا شکار ہونیوالے قومی ایئرلائن کے طیارے میں پہلے ہی فنی خرابی کا انکشافکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے
Read more »
قومی کھلاڑیوں کا طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارلاہور: (دنیا نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم، شعیب ملک، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا ہے۔
Read more »
کورونا کے شکار والد کیلئے لاہور جانے والی خاتون واپسی پر حادثے میں جاں بحقموت انسان کو کیسے اور کہاں سے کہاں لے جاتی ہے؟ اس کا اندازہ کراچی کی رہائشی ایک خاتون کے موت کے سفر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
Read more »