طیارہ حادثہ:وزیراعظم کی تحقیقات جلد مکمل کرنیکی ہدایت،تمام رپورٹس پبلک کرنیکا حکم مکمل تفصیل جانیے:roznamadunya DunyaUpdates
اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک کی گزشتہ تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی طیارہ حادثہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں عمران خان کو طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سول ایوی ایشن حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماضی میں کسی طیارہ حادثہ تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک کیوں نہیں کیا گیا، جن کے پیارے جاں بحق ہوئے ان کو وجوہات جاننے کا حق ہے، پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، طیارہ حادثات کو کئی سال گزر گئے مگر تحقیقاتی رپورٹس سامنے کیوں نہیں آئی، تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا رپورٹس پبلک ہوں گی تو آئندہ کے لیے موثر اقدامات ہو سکیں گے۔ سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ جنید جمشید طیارہ حادثہ رپورٹ جولائی میں پبلک کر دی جائے گی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیراعظم نے پی آئی اے طیارہ حادثہ سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیاوزیراعظم نے پی آئی اے طیارہ حادثہ سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا Islamabad PMImranKhan Cabinet Meeting Official_PIA PlaneCrash MoIB_Official pid_gov
Read more »
سندھ ہائیکورٹ میں طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے درخواست دائرسندھ ہائیکورٹ میں طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
پی آئی اے طیارہ حادثہ: فرانسیسی ٹیم کی وجوہات جاننے کیلئے سر توڑ کوششیںپی آئی اے طیارہ حادثہ: فرانسیسی ٹیم کی وجوہات جاننے کیلئے سر توڑ کوششیں Official_PIA PlaneCrash Airbus Team Busy Ascertaining Reasons Crash MoIB_Official pid_gov Pakistan
Read more »
پی آئی اے طیارہ حادثہ: فرانسیسی ٹیم کی وجوہات جاننے کیلئے سر توڑ کوششیںپی آئی اے طیارہ حادثہ: فرانسیسی ٹیم کی وجوہات جاننے کیلئے سر توڑ کوششیں Read News Official_PIA PIAPlanCrash
Read more »