صوبہ پنجاب میں سٹالز، ریسٹورنٹس اور پلے رائیڈ عیدلفطر کے بعد کھولنے کا فیصلہ

United States News News

صوبہ پنجاب میں سٹالز، ریسٹورنٹس اور پلے رائیڈ عیدلفطر کے بعد کھولنے کا فیصلہ
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 83%

لاہور: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب میں فوڈ کورٹ، سٹالز، ریسٹورنٹس اور پلے رائیڈ عیدالفطر کے بعد کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت صوبائی پر کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، سول افسران اور کور ہیڈ کوارٹرز سے اعلیٰ عسکری حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کے دنوں میں فوڈ کورٹ، سٹالز، ریسٹورنٹس اور پلے رائیڈ وغیرہ نہیں کھولے جائیں گے جبکہ تمام کاروبار، دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شام5 تک کھولی جائیں گی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرہجوم مقامات پر منہ اور ناک ڈھانپنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنلز کا تعین کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی تصدیق پر ہیلتھ پروفیشنلز کو اضافی تنخواہ دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بھی بنا دی۔ وزیر تجارت میاں اسلم اقبال ٹرانسپورٹرز سے بدھ کے روز مذاکرات کریں گے۔ دوسری جانب کورونا کابینہ کمیٹی نے مزار کھولنے کا معاملہ موخر کر دیا۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ صحت نے بریفننگ دی کہ اب تک پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ 28 فیصد سے زائد مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

پنجاب میں ٹرانسپورٹ بحال نہ ہوسکی، لاہور سمیت کئی شہروں میں ٹرمینلز خالیپنجاب میں ٹرانسپورٹ بحال نہ ہوسکی، لاہور سمیت کئی شہروں میں ٹرمینلز خالی
Read more »

پنجاب میں 26 سے زائد صنعتوں کو کام کرنے کی اجاز دے دی گئی - ایکسپریس اردوپنجاب میں 26 سے زائد صنعتوں کو کام کرنے کی اجاز دے دی گئی - ایکسپریس اردوحکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں فیکٹری یا ادارہ سیل کردیاجائے گا، وزیر تجارت پنجاب
Read more »

پنجاب میں کورونا وائرس کے 383 نئے کیسز رپورٹ | Abb Takk Newsپنجاب میں کورونا وائرس کے 383 نئے کیسز رپورٹ | Abb Takk News
Read more »

پنجاب میں ایس او پیز کےتحت پبلک ٹرانسپورٹ بحال | Abb Takk Newsپنجاب میں ایس او پیز کےتحت پبلک ٹرانسپورٹ بحال | Abb Takk News
Read more »

پنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری | Abb Takk Newsپنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری | Abb Takk News
Read more »

پنجاب میں ایس او پیز نظر انداز، وین سروس بحالپنجاب میں ایس او پیز نظر انداز، وین سروس بحالپنجاب میں حکومت سے اجازت ملنے کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے بسیں چلانے سے انکار کر دیا، دوسرے شہروں کے لیے صرف وین سروس چل رہی ہے تاہم ان میں ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
Read more »



Render Time: 2025-03-10 07:38:52