کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے ایک اور پرانا کیس حل کر دیا، نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نو برس بعد پکڑا گیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ملزم کامران عرف شانی کی گرفتاری ظاہر کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9 سال قبل ٹارگٹ کلنگ میں مارے جانے والے نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر قتل کیس کو کراچی پولیس حل کرنے میں کامیاب ہوگئی، صحافی ولی بابر پر براہِ راست گولیاں چلانے والا مرکزی ملزم پکڑا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ پیر کی صبح ملزم کو ایس آئی یو پولیس کی مدد سے گرفتار کیا، محمد کامران عرف ذیشان عرف شانی نے نو برس کراچی میں گزارے، ملزم نے ولی بابرسمیت چار افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ غلام نبی میمن نے بتایا کہ دو ہزار آٹھ میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے ملزم کامران نے بانی ایم کیوایم کی اہلیہ کا انٹرویو کرنے پر ولی بابر کو قتل کیا، ولی بابر کی موت کی بڑی وجہ انکی اے این پی سے وابستگی اور ایم کیوایم مخالف ہونا تھا۔
غلام نبی میمن ایڈیشنل آئی جی کراچی ، صوبائی وزیر اطلاعات نے ولی بابر کے اصل شوٹر کی گرفتاری پر کراچی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ کراچی پولیس حکام کے مطابق ولی بابر کیس کے ابتک پانچ گواہان کو موت کے گھاٹ اتار جاچکا ہے، تمام گواہان کو مارنے کے احکامات ایم کیوایم لندن جنوبی افریقا سیٹ اپ سے ملا کرتے تھے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کے پی کے اسمبلی کے تین مزید اراکین میں وائرس کی تشخیصپشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا میں مزید 3 ارکان صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں وبا سے متاثرہ ارکان کی تعداد 20 ہوگئی۔نجی
Read more »
کراچی: گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز کا چھاپہکراچی کے علاقے شیر شاہ میں چھالیہ اور گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز نے چھاپہ مارتے ہوئے ممنوعہ اسمگل شدہ انڈین کچ کے کنٹینر برآمد کرلیے۔
Read more »
کرونا نے کراچی میں خطرے کی گھنٹی بجادی، قبرستانوں کے اعدادوشمار جاریکراچی میں کرونا وائرس سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کے ایم سی کی جانب سے قبرستانوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ہیں۔
Read more »
کراچی پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے 79 ملازمین کورونا کا شکارملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے 79 ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آ گئے۔
Read more »
سندھ میں 24گھنٹے کے دوران کرونا کے 2287 نئے کیسز سامنے آگئے: وزیراعلیٰکراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کروناوائرس کے 2287 نئے کیسز سامنے آگئے اور 11197ٹیسٹ کیے گئے۔
Read more »
نیب کا بڑا فیصلہ، شہباز شریف کے بیٹے کو انٹرپول کے ذریعے لایا جائے گاقومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحب زادے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Read more »