شہباز شریف کا آج نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ، کارکنوں کو پہنچنے کی ہدایت ARYNewsUrdu NAB ShehbazSharif
اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز شریف نے آج آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پارٹی ذرایع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی پیشی پر کارکنوں کو نیب آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری طرف شہباز شریف کی نیب دفتر میں طلبی کے سلسلے میں دفتر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہل کار تعینات کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف نے دو دن قبل قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا، اپوزیشن لیڈر نے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ سے مشاورت کی تھی۔
نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں 9 جون کو طلب کیا تھا، عدالت نے اس کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور کرتے ہوئے نیب کو 17 جون تک انہیں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔ اس سے قبل قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 2 جون کو طلب کیا تھا، نیب کی جانب سے شہباز شریف کو مفصل سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا اور جوابات کے لیے مناسب وقت بھی دیا گیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر انھیں مزید وقت فراہم کیا گیا تھا، تاکہ بیرون ملک سے مطلوبہ ریکارڈ حاصل کر سکیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
شہباز شریف کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہشہباز شریف کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ ARYNewsUrdu
Read more »
شیخ رشید نے شہباز شریف کو گرفتاری سے بچایا ہارون رشید کا تہلکہ خیز دعویٰلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید کی وجہ سے شہباز شریف نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچ گئے۔ نجی
Read more »
سندھ میں 1600 بچے کورونا وائرس کا شکار، ماہرین کا اسکول نہ کھولنے کا مشورہ
Read more »
سندھ میں 1600 بچے کورونا وائرس کا شکار، ماہرین کا اسکول نہ کھولنے کا مشورہسندھ میں 1600 بچے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں اب تک جان لیوا وبائی مرض کورونا سے 1600 بچے متاثر ہو چکے۔ بڑوں کے مقابلے میں بچوں
Read more »
سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف امریکا میں احتجاج کا 12واں روز، ٹرمپ کا اہم بیانسیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف امریکا میں احتجاج کا 12واں روز، ٹرمپ کا اہم بیان ARYNewsUrdu
Read more »