پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے بڑھ گئی،1770 افراد جاں بحق وباء کے خوف نے’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کو احتساب کی زد سے چند ماہ تک بچائے رکھا۔ یہ خوف دور ہوگیا تو ’’ٹارزن کی واپسی‘‘ ضروری تھی۔ javeednusrat PMImranKhan CMShehbaz pmln_org PTIofficial
ہوئی ہیں ان کا شمار دس لاکھ افراد کا یونٹ بناکر کیا جائے تو فقط سات کی اوسط سامنے آتی ہے۔وباء کے وسیع پیمانے پر پھوٹنے کے امکانات نظر نہیں آرہے۔ کرونا سے لہذا گھبرانا نہیں بلکہ اس سے گزارہ کرنا ہے۔
وباء پھوٹنے کے امکانات معدوم نظر آئے تو کاروبار حیات بھرپور انداز میں بحال ہونا شروع ہوگیا۔ بحالی کی رونق سیاسی محاذ پر نظر آنا بھی ضروری تھی۔ ویسے بھی عمران خان صاحب 22برس تک کرپشن کے خلاف تواتر سے آواز بلند کرنے کی بدولت اگست 2018میں برسرِ اقتدار آئے تھے۔ وباء کے خوف نے ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کو احتساب کی زد سے چند ماہ تک بچائے رکھا۔ یہ خوف دور ہوگیا تو ’’ٹارزن کی واپسی‘‘ ضروری تھی۔منگل کے دن ’’ٹارزن‘‘ پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف صاحب کو اپنی گرفت میں لانے کی جدوجہد میں مصروف رہا۔وہ...
وہ اگر گرفتار ہوبھی گئے تو جمعہ کے روز سے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو جانا ہے۔وہ اس ایوان کے قائدِ حزب اختلاف ہیں۔اس عہدے کی بدولت سپیکر اسد قیصر صاحب انہیں ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کے لئے پروڈکشن آرڈر کے ذریعے طلب کرسکتے ہیں۔انہوں نے یہ آرڈر جاری کرنے میں دیر لگائی تو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے اراکین ہنگامہ برپا کردیں گے۔ یہ ہنگامہ اگرچہ عمران حکومت کو یہ دعویٰ کرنے کی سہولت پہنچاتا ہے کہ پاکستان کے ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ نے سیاست دانوں کا روپ دھاررکھا ہے۔ عوام ان میں سے چند افراد...
وہ نیب کی حراست میں ہوں گے تو ’’ذرائع‘‘ کی بدولت خلقِ خدا کو مسلسل یہ علم ہوتا رہے گا کہ ٹھوس سوالات اٹھائے جانے کے بعد وہ مبینہ طورپر ’’آئیں بائیں شائیں‘‘ میں مصروف ہوجاتے ہیں۔وقتا فوقتاََ عمران حکومت کے نگہبانِ احتساب جناب شہزاد اکبر صاحب طویل پریس کانفرنسوں سے خطاب کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔ٹی وی پروگراموں میں نمودار ہوتے رہیں گے۔ان کے پاس وہ تمام ’’شواہد‘‘ دستاویز کی صورت موجود ہیں جو بقول ان کے یہ ثابت کرتے ہیں کہ شہباز صاحب اور ان کے فرزند ’’منی لانڈرنگ‘‘ کے عادی مجرم ہیں۔پاکستان میں جو...
اقتدار کے کھیل کے تناظر میں شہباز صاحب 90کی دہائی کے آغازہی سے بہت ’’کائیاں‘‘ مشہور ہونا شروع ہوگئے تھے۔ان کے بار ے میں یہ تصور اجاگرہوا کہ وہ ’’مقتدر حلقوں‘‘ کے مزاج شناس ہیں۔ان سے بناکر رکھنے کے تمام ہنر جانتے ہیں۔اسی باعث افواہیں پھیلا کرتی تھیں کہ غلام اسحاق خان سمیت ہمارے ہاں اقتدار کی بساط پر حتمی کمانڈ اینڈ کنٹرول کا حامل ہر بااختیار شخص مبینہ طورپر اس خواہش کا اظہار کرتا رہا کہ شہباز صاحب اپنے بڑے بھائی کی جگہ وزارتِ عظمیٰ یا پاکستان مسلم لیگ کی صدارت کا منصب سنبھال لیں۔ہمارے ایک...
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب اور پولیس کا ’جلو‘ کے علاقے میں چھاپہشہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب اور پولیس کا ’جلو‘ کے علاقے میں چھاپہ ARYNewsUrdu
Read more »
جاپان میں آتش بازی کے ساتھ وبا کے خاتمے کے لیے دعائیںجاپان کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے دعاوں کے ساتھ آتش بازی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ہی وقت میں ہونے والی اس آتش
Read more »
شہباز شریف کی کرپشن دھیلے کی نہیں، اربوں کی ہے: شہباز گِلشہباز شریف کورونا پرسیاست کرنے آئے تھے، ڈاکٹر شہباز گل ویڈیو لنک: DailyJang
Read more »
نیب کا گرفتاری کے لیے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ - ایکسپریس اردوقومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قائد حزب اختلاف کو طلب کیا تھا
Read more »
لاہور: نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر سے واپس روانہ ہوگئی - Pakistan - Dawn News
Read more »