لوگ کورونا سے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں: سپریم کورٹ تفصیلات جانئے: DailyJang
اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے کل کے حکم سے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ کورونا سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے، انتظامیہ کو اقدامات کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملازمین کا کورونا ٹیسٹ سرکاری لیب سے مثبت اور نجی لیب سے منفی آیا، لوگوں کو سہولتیں دینے کیلئے ہیومن ریسورس ہے مگر وہ بہتر کام نہیں کر رہی، جب مریض ان کے پاس پہنچتا ہے تو وہ پھنس جاتا ہے، نیشنل اسپتال لاہور سے ایک آدمی کی ویڈیو دیکھی، وہ رو رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کورونا وائرس کا شکار مریض غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہوتا ہے، مریض کو بھی حتمی طور پر یہ علم نہیں ہوتا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہے یا نہیں، لاہور میں 4 افراد کا سرکاری کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، پرائیویٹ لیب سے منفی آیا، لواحقین چلاتے رہتے ہیں ان کے مریض کو کورونا کا مرض لاحق نہیں ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ قرنطینہ سینٹرز میں واش رومز صاف نہیں ہوتے، پانی نہیں ہوتا، سوشل میڈیا پر قرنطینہ سینٹرز کی حالتِ زار کی ویڈیوز چل رہی ہیں، قرنطینہ سینٹرز کے مشتبہ مریض ویڈیوز میں تارکینِ وطن کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان نہ آئیں، ہمارے لوگوں کو جانوروں سے بدتر رکھا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس گزار احمد نے کہا کہ امریکا میں ہر چیز کا معیار دیکھا جاتا ہے، ہمارے یہاں جو سامان منگوایا جاتا ہے اس میں معیار نہیں دیکھا جاتا، ہمیں معیاری سامان چاہیے، این ڈی ایم اے سارا سامان چین سے ایک ہی پارٹی سے منگوا رہا ہے۔چیف جسٹس نے انہیں ہدایت کی کہ آپ کو ہر چیز اپنے ملک میں بنانی چاہیے، باہر سے نہ کوئی آپ کو دے گا اور نہ آپ سے لے گا، کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر سامان اپنے ملک میں تیار کریں، میں بہت سی کمپنیوں کا لیگل ایڈوائزر رہا ہوں، وہ سب غلط پالیسیوں کی وجہ سے بند ہوگئیں، آپ...
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سعودی عرب کا افغانستان میں اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کا خیرمقدمسعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی امیدوں کی تکمیل اور ترقی یقینی بنانے میں سعودی مملکت افغانستان کے ساتھ ہے۔
Read more »
سنہ 2015 میں فلسطینی خاندان کے قتل کے مشہور مقدمے کا فیصلہ، یہودی آبادکار مجرم قراراسرائیل میں ایک عدالت نے ایک یہودی آباد کار کو غرب اردن میں سنہ 2015 میں ایک فلسطینی خاندان کے تین افراد کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔
Read more »
وزیراعلیٰ پنجاب کا نواب ٹاؤن میں بچے کے قتل کا نوٹس | Abb Takk News
Read more »
پاکستان کا افغانستان میں سیاسی قیادت میں معاہدے کا خیر مقدمپاکستان نے افغانستان میں سیاسی قیادت میں معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی قیادت کے درمیان معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
Read more »
پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک آئے گا، فواد چوہدریاحتیاط کے بغیر لاک ڈاؤن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہوسکتا ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
Read more »