26 فیصد خواتین مریض بن چکیں، 10 سال سے کم عمر کے 253 بچے شکار ہوچکے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں خواتین میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ہے حالیہ دنوں میں خواتین میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے مجموعی کیسز کا 26 فیصد خواتین مریض ہیں اور اب معصوم بچے بھی کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں، 10 سال سے کم عمر کے 253 بچے شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار بتانے کا مقصد ہے کہ کورونا اب ہمارے گھروں تک میں گھس چکا ہے کیونکہ ہم احتیاط برتنے میں غفلت برت رہے ہیں، سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے جس کی وجہ سے ہماری گھر کی خواتین اور بچے بھی متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں ہمارے احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے اہل خانہ متاثر ہورہے ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں سندھ کے عوام نے حکومت کا بہت ساتھ دیا جس کی وجہ سے کورونا کے کیسز میں اتنی زیادہ تیزی نہیں تھی جتنی اب دیکھنے میں آرہی ہے، حکومت کو عوام کی پریشانیوں کا ادراک ہے لیکن یہ پریشانیاں اور مشکلات کسی کی جان سے زیادہ نہیں ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد معاشی مشکلات دور ہوں گی لیکن اس کے لیے ہمیں کورونا کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی آئیے ہم خود بھی اور ایک دوسرے کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سندھ میں خواتین میں کرونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے: مرتضیٰ وہابترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں خواتین میں کرونا وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے، احتیاط نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے وائرس گھروں تک پہنچا ہے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
Read more »
نیب کی سندھ گندم اسمگلنگ کیس میں بڑی کامیابی، دس ارب روپے سے زائد کی وصولیسندھ گندم اسمگلنگ کیس میں نیب کی بڑی کامیابی، دس ارب روپے سے زائد کی وصولی ARYNewsUrdu
Read more »
وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی کی2 یوسیز میں وائرس متاثرین پر تحقیق کی ہدایات - Pakistan - Dawn News
Read more »
خواتین میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے: مرتضیٰ وہابدس سال سے کم عمر کے 253 بچے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، مرتضیٰ وہاب ویڈیو لنک: DailyJang
Read more »
سندھ میں 622 نئے کرونا کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 118ہوگئی -کراچی:صوبہ سندھ میں آج کرونا وائرس کے مزید 6 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ صوبے میں 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 3384 ٹیسٹ کیے،صوبے …
Read more »
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 7100 سے تجاوز کرگئی، مراد علی شاہکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
Read more »