سندھ گندم اسمگلنگ کیس میں نیب کی بڑی کامیابی، دس ارب روپے سے زائد کی وصولی ARYNewsUrdu
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سندھ میں ہونے والے سب سے بڑے گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کرلی۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب سکھر میں محکمہ فوڈ سندھ کے خلاف 9 کیسز کی تحقیقات چل رہی تھیں جن میں سے 9 اضلاع میں 15 ارب روپے سے زائد کی گندم چوری یا اُس کی خرید و فروخت میں کرپشن کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 9اضلاع سے 74 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی گندم کراچی بھجوائی گئی تھی جو راستے سے ہی غائب ہوگئی تھی، 180دن کےادھار پرلی جانے والی گندم کی رقم پر 8 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔
قومی احتساب بیوروں کو گندم چوری اورکرپشن کی شکایات سکھر،لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگرشہروں سے موصول ہوئیں تھیں اور بتایا گیا تھا کہ سرکاری گوداموں میں گندم کی مد میں 5 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گئی ہے۔ نیب کے مطابق 9کیسز میں قومی خزانے کو 15 ارب 85 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔ نیب نے شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ فوڈ سندھ اور ملز مالکان کے خلاف چار ریفرنس دائر کر کے تحقیقات شروع کیں، جس کے دوران فلور ملز مالکان نے قومی احتساب بیورو کو 2 ارب گیارہ کروڑ بیس لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سندھ کی 10ارب روپے کی گندم غائب، محکمہ خوراک کااعترافسندھ کی 10ارب روپے کی گندم غائب، محکمہ خوراک کااعتراف پڑھیے sanjaysadhwani2 کی رپورٹ SamaaTV
Read more »
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی افواہوں کی تردید کردی | Abb Takk News
Read more »
صدر مملکت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات منسوخی کی اندرونی کہانی سامنے آگئیکراچی(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوزکے مطابق پی ٹی آئی قیادت کےخلاف پیپلز پارٹی
Read more »
شہزاد اکبر کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نیب ترمیمی مسودے کی تردیدوفاقی حکومت کے مطابق نیب کے قانون میں ترمیم سے متعلق مجوزہ مسودے پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے نہ تو ابھی کام شروع ہوا ہے اور نہ ہی حزب مخالف کی جماعتوں سے رابطے بحال ہوئے ہیں۔
Read more »
وزیراعظم عمران خان کی خود سماجی فاصلے کی اصولوں کی خلاف ورزیوزیراعظم عمران خان اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں طبی آلات کی نمائش کے موقع پر پہنچے، جہاں وہ طبی آلات کی نمائش کے دوران ضابطوں کی پرواہ کیے بغیر دورہ کرتے نظر آئے۔
Read more »
پیپلز پارٹی کوغریب عوام کے حصے کی گندم چوری کا جواب دینا پڑے گا :شہباز گلپیپلز پارٹی کوغریب عوام کے حصے کی گندم چوری کا جواب دینا پڑے گا :شہباز گل Read News SHABAZGIL MediaCellPPP PTIofficial
Read more »