سندھ حکومت طیارہ حادثے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے، گورنر سندھ ARYNewsUrdu
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت طیارہ حادثے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے بلکہ وفاق اور پی آئی اے کی مدد کرے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ نے طیارہ حادثےکے شہید شبیر احمدکے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت اور حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، گورنر سندھ نے وزیراعظم کی جانب سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے گی اگر انسانی غلطی ثابت ہوئی توسخت سزادی جائے گی۔بعدازاں وزیراعظم کی ہدایت پروفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی طیارہ حادثے کےشہدا کےگھر پہنچے، فیصل واوڈا طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے بلال احمد، ڈاکٹر یاسمین اکبری اور ارمغان علی کےگھر گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پران کی جانب سےاظہارافسوس کیا اور لواحقین کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا، شہداکیلئےمغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ دلخراش سانحے پر پوری قوم افسردہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت لواحقین کے ساتھ ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیراعلٰی سندھ کی ہدایت، طیارہ حادثے سے متاثر علاقہ مکینوں کو رہائش کی فراہمیکراچی : وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پرڈپٹی کمشنرکورنگی نے طیارہ حادثہ کے متاثرین علاقہ مکینوں کو شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں رہائش فراہم کردی۔
Read more »
پی آئی اے طیارہ حادثے پر ملکی سیاسی قیادت غمزدہلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، ملکی سیاسی قیادت نے حادثے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Read more »
'المناک، افسوسناک': مقامی، غیر ملکی رہنماؤں کا طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار - Pakistan - Dawn News
Read more »
قومی کھلاڑیوں کا طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارلاہور: (دنیا نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم، شعیب ملک، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا ہے۔
Read more »