پی آئی اے طیارہ حادثے پر ملکی سیاسی قیادت غمزدہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جہاز کے حادثے پر افسوس ہوا، میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ قیمتی جانوں کا نقصان مجھ سمیت پوری قوم کے لیے باعث صدمہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ہونے والے پی آئی اے مسافر طیارے کے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے بھی سماجی ٹویٹ میں لکھا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرا دکھ اور افسوس ہے، یہ انتہائی غم زدہ کر دینے والا حادثہ ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس وقت بنیادی توجہ امدادی کاروائیوں پر مرکوز ہے۔
ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ لواحقین کے لئے اللہ سے دعا ہے کہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اللہ ہم پر رحم کرے، ان کے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنان وعوام زخمیوں کی فوری امداد کیلئے خون کے عطیات جمع کرائیں، طیارے کا حادثہ اور آبادی پر گرنا دو بڑے سانحات ہیں، سیاسی جماعتیں حکومت سے بھرپور تعاون کریں، رضاکار خدمت کیلئے تیار رہیں۔ اللہ تعالی طیارہ حادثے کے شہداء کے درجات بلند فرمائے، اللہ رب العزت تمام زخمیوں کو جلد مکمل صحت یابی نصیب فرمائے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ طیارہ حادثے میں جانوں کے نقصان پر دل بہت افسردہ ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرکرتباہکراچی ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ گرکرتباہ Karachi Airport PIA PlaneCrash CAA ResidentialArea pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK
Read more »
لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ - ایکسپریس اردوطیارے میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، سول ایوی ایشن
Read more »
پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہکراچی: پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
Read more »
’کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ‘پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پی آئی اے کا ایک مسافر طیارہ لینڈنگ سے قبل گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی پرواز لاہور سے کراچی آ رہی تھی اور اس پر 107 افراد سوار تھے۔
Read more »