اجمل وزیر کی آڈیو ٹیپ کی تحقیقات میں پیش رفت ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق سابق مشیر کے پی کی آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کے سلسلے میں انکوائری کمیشن کی منظوری آج صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کا اجلاس 11 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے، جس میں آڈیو ٹیپ کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی منظوری بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ اجمل وزیر آڈیو کیس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا قیام 14 جولائی کو ہوا، محکمہ انتظامی امور نے انکوائری کمیشن سے متعلق اعلامیہ جاری کیا تھا۔11 جولائی کو خیبر پختون خواہ حکومت نے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے کامران بنگش کو مشیر اطلاعات کے پی کی اضافی ذمہ داری سونپ دی تھی، جن کے پاس بلدیات کا قلم دان بھی تھا۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اجمل وزیر کو مبینہ آڈیو معاملے پر عہدے سے ہٹایا گیا، آڈیو کی تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ محمود خان کی جانب سے انکوائری کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی، مبینہ آڈیو میں اشتہارات پر ٹیکسز کی مد میں چھوٹ، ٹیکس چھوٹ کو کمیشن میں تبدیل کرنے سمیت اشتہاری کمپنی کے نمائندے سے بات کی گئی تھی۔
اجمل وزیر نے عہدے سے ہٹانے جانے کے بعد بیان دیا کہ میرے خلاف منظم سازش ہوئی ہے، سازشیوں نے راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کا قائل ہوں، الزامات جس پر بھی لگے سامنا کرنا چاہیے۔ انھوں نے آڈیو سے متعلق کہا کہ مختلف اجلاسوں، بریفنگز کو کٹ کر کے من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی، جس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے میرا تعلق ہی نہیں ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
این ڈی ایم اے کی صوبوں کوحفاظتی سامان کی گیارہویں کیھیپ کی ترسیل
Read more »
برجیس طاہر کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے: نیب کی عدالت سے استدعانیب نے لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون کے ایم این اے برجیس طاہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری سے متعلق کیس میں 6 صفحات کا تحریری جواب جمع کرا دیا۔
Read more »
عیدالاضحی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی: عثمان بزدارعیدالاضحی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی: عثمان بزدار Lahore PunjabCM UsmanAKBuzdar Urges People Follow SOPs EidulAzha GOPunjabPK
Read more »
عیدالاضحی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی: عثمان بزدار
Read more »
’میرے شوہر کی موت کورونا سے ہوئی اور مجھے ان کی لاش چار ماہ بعد ملی'ایکواڈور میں کورونا کے باعث ہلاکتوں اور متاثرین کے اضافے کے باعث ملک کا طبی نظام بحران کا شکار ہو گیا اس پریشان کُن صورتحال میں ہپستالوں میں ایسی درجنوں لاشوں کے انبار کنٹینروں میں رکھے گئے جن کی بروقت شناخت نہیں ہو سکی تھی۔
Read more »
‘کورونا معاملے پر وزیراعظم نے عوام کی جان اور روزگار سے متعلق متوازن پالیسی اختیار کی’
Read more »