ریلوے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے، شیخ رشید SamaaTV
Posted: May 16, 2020 | Last Updated: 1 hour agoوزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیر تک ریل چلانے کی اجازت نہ ملی تو اس کے بعد پاکستان ریلوے چلانے کے قابل نہیں ہوگی۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 3ارب 2 کروڑ روپے پنشن اور دو ارب روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کرنی ہے۔ ہمارے پاس کوئی پیسا نہیں۔ مرکز کو یہ سوا پانچ ارب روپے دینا ہوں گے۔ جس قسم کے معاشی بحران سے گزر رہے ہیں یہ نہ ہو کہ ٹرین ڈیفالٹ ہوجائے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا 24کروڑ کی ایڈوانس ٹکٹیں فروخت ہوچکیں۔ اگر وزیراعظم ہمیں پیر یا منگل تک اجازت دیں گے تو ہم چوبیس گھنٹے کے نوٹس پر ٹرین چلادیں گے۔ اگر اس پیر یا بدھ تک ٹرین چلانے کا فیصلہ نہ ہوا تو پھر لوگوں کے 24 کروڑ روپے واپس کردیں گے۔ پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کروں گا، اس کے بعد ہم ٹرین چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ریل چل رہی ہے۔ پاکستان میں الٹا ہورہا ہے۔ بسیں اور جہاز چلانے کی تو اجازت مل گئی لیکن حکومت کی جانب سے ریل چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
خدشہ ہے کہیں محکمہ ریلوے دیوالیہ نہ ہوجائے، شیخ رشید - Pakistan - Dawn News
Read more »
خدشہ ہے کہیں محکمہ ریلوے دیوالیہ نہ ہوجائے، شیخ رشید - Pakistan - Dawn News
Read more »
وزیراعظم کی ہدایت ، پاکستان ریلوے کی تنظیم نو کا فیصلہاسلام آباد : حکومت نے پاکستان ریلوے کی تنظیم نو کیلئے چار ہائی لیول پروفیشنل مشیربھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ،مشیروں کی تقرری دو سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد کی جائے گی۔
Read more »
خدشہ ہے کہیں محکمہ ریلوے دیوالیہ نہ ہوجائے، شیخ رشید - Pakistan - Dawn News
Read more »