کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر کی ڈائری: دواؤں کے مجموعے سے کورونا وائرس کا علاج ممکن
امید ہے کہ ایسٹرا زینیکا کی یہ دوا جس کا ابھی تک کوئی نام نہیں ہے اس سے مریضوں کے ایک چھوٹے سے گروپ میں مدافعتی نظام کی سرگرمی کو ایک خطرناک حد سے تجاوز کرنے سے روکنے میں مدد ملے گی جس کے تحت جسم صدمے کی حالت میں چلا جاتا ہے اور پھیپھڑوں، دل، خون کی نالیوں اور گردوں جیسے اہم اعضا کو بند کرنے کا سبب ہوتا ہے۔
میرے خیال سے کووڈ 19 کے لیے کسی ویکسین کی تیاری میں ابھی کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے لہٰذا علاج کی تلاش کے لیے یہ ٹرائلز انتہائی اہم ہیں۔ جن اینٹی وائرل ادویات کی جانچ کی جارہی ہے ان میں سے کوئی پھیپھڑوں کے اندر کورونا وائرس کو داخل ہونے سے روک سکے گی جبکہ دوسری قسم کی دوا جسم میں اس کی افزائش کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ کوئی ایک دوا کووڈ 19 کے علاج کے لیے ناکافی ہوگی۔ اس سے قبل ہم نے تپ دق یعنی ٹی بی کو ہرانے کے لیے مختلف دواؤں کے مجموعے کا استعمال کیا تھا۔ اسی طرح ہم اینٹی بایوٹکس اور ایچ آئی وی کے مرکبات کے ساتھ اینٹی ریٹرووائرل دواؤں کے مجموعے سے اس بیماری کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ 'آپ ٹیسٹ سینٹر جائیں گے اور پھر آپ کو ایک بار مرض کی تشخیص کے بعد دوائیں دی جائیں گی۔ موجودہ حکمت عملی کے تحت اگر آپ میں کووڈ وائرس پایا جاتا ہے تو آپ کو علیحدہ اور تنہا کر دیا جاتا ہے اور آپ کی حالت مزید خراب ہونے لگتی ہے، آپ کو بخار آ جاتا ہے، سانس لینے میں تکلیف ہونے لگتی ہے پھر آپ ہسپتال آتے ہیں۔ لیکن لوگوں کو بہت پہلے اور جلد دوا دینے کی ضرورت ہے۔'
اب یہ پتہ چلا ہے کہ خون میں اینٹی باڈیز کی بلند سطح ہونے کا امکان ایسے مریضوں میں ہے جو کہ 35 سال سے زیادہ عمر کے مرد ہیں اور جو اس قدر بیمار ہوگئے ہیں کہ انھیں ہسپتال میں علاج کی ضرورت پڑی ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کرونا سے نمٹنے کے لیے امریکا کا پاکستان کے لیے 6 ملین ڈالر امداد کا اعلانکرونا سے نمٹنے کے لیے امریکا کا پاکستان کے لیے 6 ملین ڈالر امداد کا اعلان ARYNewsUrdu
Read more »
آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کیآرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،جوانوں کے ساتھ نماز عید اداکی Pakistan PakistanArmy LOC ArmyChief COAS QamarJavedBajwa VisitLOC EidUlFitr EidPrayer Celebrations IndianCrimes Ceasefire pid_gov MoIB_Official OfficialDGISPR ForeignOfficePk
Read more »
پی ٹی وی کا 'ارطغرل غازی' کے شائقین کے لیے عید پر تحفہ - Entertainment - Dawn News
Read more »
ترکی کامشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہارترکی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ یقین دہانی ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون پر
Read more »
طیارے حادثہ کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ
Read more »
آرمی چیف کے ساتھ ایل او سی کا دورہ، اے آروائی نیوز کا خصوصی اعزازآرمی چیف کے ساتھ ایل او سی کا دورہ، اے آروائی نیوز کا خصوصی اعزاز ARYNewsUrdu
Read more »