برطانیہ میں وائرس کے 40 ہزار سے زائد جینومز کا تجزیہ کرنے کے بعد اسے دریافت کیا گیا coronarovirus Health healthcare healthandsafety healthandwellness healthy HealthyLife HealthyLiving CoronaVirusPakistan HealthyFood COVID19 DawnNews
کووڈ 19 کی ایک نئی قسم اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ عام ہے اور اصل وائرس کے مقابلے میں بہت زیادہ تیزی سے پھیل گئی ہے۔برمنگھم یونیورسٹی کے پروفیسر نک لومان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی یہ قسم جسے ڈی 614 جی کا نام دیا گیا ہے، دنیا بھر میں کووڈ 19 کے کیسز میں نمایاں حد تک اثرانداز ہوئی ہے۔اگرچہ ایسا نہیں کہ وائرس کی نئی قسم لوگوں میں اموات یا ہسپتالوں میں قیام کا عرصہ بڑھا رہی ہے، مگر اس نے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر اس وبا کو پھیلنے میں ضرور مدد...
ان کا مزید کہنا تھا 'اس نئی قسم کی پیشگوئی پہلے کمپیوٹر ماڈلنگ میں ہوئی تھی جس میں اس کے پروٹین کی ساخت اور خلیات میں داخل ہونے کی صلاحیت کو دیکھا گیا اور ثابت ہوا کہ وائرس خلیات کو بہت تیزی سے جکڑنے اور ان کے نظام کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے'۔ تاہم انہوں نے اس خدشے کو مسترد کیا کہ وائرس کی نئی قسم کا مطلب یہ ہے کہ یہ وبا نئے جان لیوا مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔۔ان کے بقول 'اس کا اثر معمولی ہے، یہ ہمارا خیال ہے مگر ہم اس حوالے سے مکمل پراعتماد نہیں تھے، مگر ہم نے ٹیسٹنگ کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کہ برطانیہ میں اس وقت کیا ہوا جب جی ٹائپ تیزی سے پھیلنا شروع ہوئی اور اس نے ڈی قسم کو پیچھے چھوڑ دیا'۔
اب تحقیقی ٹیم نے نہ صرف مزید جینیاتی سیکونسز کا جائزہ لیا بلکہ لوگوں، جانوروں اور لیبارٹری میں خلیات پر بھی تجربات کرکے ثابت کیا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم زیادہ عام اور دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ متعدی ہے۔ اس وقت جن ویکسینز پر کام کیا جارہا ہے ان میں سے بیشتر اسپائیک پروٹین کو ہی ہدف بنارہی ہیں، مگر وہ وائرس کی پرانی اقسام کو پر مبنی ہیں۔
برطانیہ کی واروک یونیورسٹی کے پروفیسر لارنس ینگ نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر اچھی خبر ہے 'اس حالیہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ اگرچہ جی 614 زیادہ متعدی قسم ہے، مگر یہ زیادہ جان لیوا نہیں، جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ایک امید پیدا ہوئی ہے کہ یہ وائرس شاید کم بیمار کرنے والا بن جائے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کورونا قابو میں آنے لگا ملک بھر میں کیسز میں کمی آنے لگیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24
Read more »
کورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات 6لاکھ 19ہزار 467ہو گئیںکورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات 6لاکھ 19ہزار467 ہوگئیں Coronavirus CoronaVirusUpdates WorldWide DeadlyVirus COVID19 Deaths Infected Lockdown People CoronaCases WHO UN
Read more »
دنیا میں کورونا 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا
Read more »
دنیا میں کورونا کیسز 15099660، اموات 619609دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ 99 ہزار 660 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 19 ہزار 609 ہو گئیں۔
Read more »
دنیا میں کورونا کیسز 14859408، اموات 613354دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6لاکھ 13 ہزار 354 ہو گئیں۔
Read more »