وزیراعظم عمران خان، جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، سابق صدر
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا وائرس ، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر زرداری نے کورونا پرفکر مندی اور حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جب 2008 میں پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو صوبوں کو آئینی اور مالیاتی اختیارات دیکر وفاق کو مضبوط کیا، قومی اتفاق رائے سے آئین میں ترامیم کیں اور صوبوں کو حقوق دیئے۔
سابق صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لےکر جا رہے ہیں، وہ پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان، جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، بد قسمتی سے حکومت کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، اس نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے، کورونا کے حوالے سے آنے والا وقت زیادہ مشکل ہے اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
حکمران پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں: آصف زرداری
Read more »
صوبوں کوکوروناوائرس کی روک تھام کے لئے قواعدوضوابط پرسختی سےعملدرآمدیقینی بنانا ہوگا:اسدعمرصوبوں کوکوروناوائرس کی روک تھام کے لئے قواعدوضوابط پرسختی سےعملدرآمدیقینی بنانا ہوگا:اسدعمر AsadUmar CoronavirusPandemic PrecautionaryMeasures LockDown Eased Ramadan pid_gov MoIB_Official PTIofficial Asad_Umar
Read more »
ٹائیگرز فورس ، وزیراعظم آج تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے خطاب کریں گےاسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے خطاب کریں گے، جس میں ٹائیگر فورس سے متعلق چیف سیکرٹریز کو خصوصی گائیڈ لائینز دیں گے
Read more »
حکومت کون چلا رہا ہے؟ پیپلز پارٹی کے سوال پر حکومتی ردعمل آگیا'حکومت کون چلا رہا ہے؟ ' پیپلز پارٹی کے سوال پر حکومتی ردعمل آگیا
Read more »
پنجاب: ہیلتھ جم مالکان نے حکومت کے مقرر کردہ اوقات کو مسترد کردیاپنجاب حکومت نے ہفتے میں چار دن صبح 8 سے شام 5 بجے تک ایس اوپیز پرعمل کرتے ہوئے جم کھولنے کی اجازت تو دے دی تاہم تن ساز حکومتی فیصلے سے نالاں ہیں۔
Read more »