جنوبی پنجاب کے صوبے کے خواب کی آج عملی تعبیر کا آغاز ہوچکا، شاہ محمود مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اہم ویڈیو بیان کے ذریعے کیا، انہوں نے کہا کہ بحیثیت منتخب نمائندہ جنوبی پنجاب وزیراعظم کا مشکور ہوں، جنوبی پنجاب کے صوبے کے خواب کی آج عملی تعبیر کا آغاز ہوچکا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری، آئی جی کی تعیناتی ہوچکی، جنوبی پنجاب والوں کو اب کاموں کیلئے میں لاہور نہیں جانا پڑے گا اور پولیس اور انتظامی معاملات اب ملتان، بہاولپورمیں ہی حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق انتہائی اہم قدم ہے، این ایف سی کی طرح پرونشل فنانس ایوارڈ بھی انتہائی ضروری ہے، پی ایف سی سے ضلعوں کو آبادی ، ضروریات، محرومیوں کے مطابق فنڈز ملیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اب ماضی کیطرح جنوبی پنجاب کے فنڈز دوسری مد میں خرچ نہیں ہوں گے، اب جنوبی پنجاب کا پیسہ صرف جنوبی پنجاب پر خرچ ہوگا اور اب جنوبی پنجاب والوں کو انکے گھروں کے قریب انصاف میسر آئے گا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
جنوبی پنجاب صوبے کے خواب کی تعبیر کا آغاز ہوگیا، شاہ محمودوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کے خواب کی تعبیر کا آغاز کر دیا ہے، اس صوبے کا قیام ہمارے منشور میں شامل تھا۔
Read more »
'کورونا کے قومی چیلنج کے باوجود اپوزیشن نے سیاست چمکانے کی کوشش کی'
Read more »
پنجاب کے اسکولوں میں طلبہ کو ہراساں کرنے کا انکشاف، وزیر تعلیم کی تصدیق -لاہور: وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے ساتھ ہراسگی جیسے ناخوشگوار واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کی روک تھام کے لیے نیا ایکٹ لانے کا اعلان کردیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر مراد راس نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ …
Read more »