بینک ملازم کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

United States News News

بینک ملازم کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

بینک ملازم کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ تفصیلات جانئے: DailyJang

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں بینک ملازم الطاف حسین کی سزا کی معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران مجرم کی رہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالتِ عالیہ نے دورانِ سماعت مجرم کی بقیہ 3 ماہ کی سزا کی معطلی کی مخالفت پر نیب پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس عمر سیال نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت صرف 3 ماہ کی سزا معطل نہیں کی جا سکتی؟قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو جواب دیا کہ مجھے نیب آفس سے ہدایت ملی ہے کہ اس کی مخالفت کروں۔انہوں نے استفسار کیا کہ نیب کی کس قسم کی ہدایات ہیں، اگر کیس بنتا ہی نہیں تب بھی مخالفت کرو گے؟ بہت افسوس ہوتا ہے کہ نیب کی طرف سے شرم ناک ہدایات دی جاتی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ غلط بیانی نہیں چلے گی ورنہ آپ کے خلاف اسٹرکچر پاس کریں گے، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو جا کر بتا دیں۔مجرم کے وکیل ارشد نوری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بینک ملازم کو 14 سال سزا سنائی، سندھ ہائی کورٹ نے مجرم کی سزا 14 سال سے کم کر کے 7 سال کر دی تھی۔عدالتِ عالیہ نے مجرم کے وکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

jang_akhbar /  🏆 7. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر جدہ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروعایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر جدہ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروعریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔سعودی ویب
Read more »

پاکستان کی کابل میں مساجد پر دھشت گرد حملوں کی شدید مذمتپاکستان کی کابل میں مساجد پر دھشت گرد حملوں کی شدید مذمت
Read more »

پاکستان کی خواتین میں مردوں کی نسبت کورونا کی علامات زیادہ ظاہر ہوئیںپاکستان کی خواتین میں مردوں کی نسبت کورونا کی علامات زیادہ ظاہر ہوئیںپاکستان کی خواتین میں مردوں کی نسبت کورونا کی علامات زیادہ ظاہر ہوئیں تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »



Render Time: 2025-03-04 03:19:28