اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ہندوتوا اور انتشار پھیلانے کے ایجنڈے سے خطے کا امن اور سلامتی تباہ ہو جائے گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی حتی الوسعیٰ کوشش کی تاہم بھارت نے چین کے تحفظات مسترد کرتے ہوئے متنازعہ علاقے میں تعمیر جاری رکھی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ماہ کی 9 تاریخ کو بھارت کے انتشار نے لڑائی کو ہوا دی جو خونریز جھڑپ میں تبدیل ہو گئی۔ بھارت کے 20 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو بھارتی حکومت کے ہندوتوا فلسفے کے باعث رونما ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چین کا اصولی موقف ہے کہ تبت اور لداخ کا تین ہزار پانچ سو کلومیٹر طویل علاقہ متنازع ہے۔ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس پر قبضہ کر لے گا تو یہ چین کے لئے قابل قبول نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے جارحانہ رویے سے کسی کو بھی دباؤ میں لے آئے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال پانچ اگست کو بھارت کے یکطرفہ اقدامات مسترد کر دیے اور چین نے بھی ان اقدامات پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ افغان امن عمل کے لئے ہماری کوششیں دنیا کے سامنے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
بھارت کی ہندوتوا پالیسیاں علاقائی امن واستحکام کے لئے خطرہ ہیں: وزیر خارجہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا پالیسیاں علاقائی امن واستحکام کےلئے خطرہ ہیں، عالمی برادری کو اس رجحان کا نوٹس لینا چاہیے۔
Read more »
بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، شاہ محمودبھارت اپنی ہندتوا پالیسیوں کے سبب خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، وزیر خارجہ
Read more »
چین کے ارب پتی کے اغوا کی ناکام کوشش، پانچ گرفتارچین میں ملک کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہی سیانجیان کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Read more »
کرونا کو شکست اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکاکرونا کو شکست اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا ARYNewsUrdu COVID19
Read more »
کورونا وائرس کے بغیر علامات والے مریضوں کے بارے میں اہم انکشافکورونا وائرس کے بغیر علامات والے مریضوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی،فیوجیتا ہیلتھ
Read more »
کورونا کے معیشت پر اثرات، صحت کے بجٹ پر ماہانہ نظرثانی ہوگی: ہاشم جواں بخت
Read more »