بھارتی سفارتکاری ٹھس: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کراچی حملے کی شدید مذمت مکمل تفصیل جانیے:
نیویارک: بھارتی سفارتکاری ٹھس، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے پر مذمتی بیان رکوانے کی سب کوششیں ناکام ہوگئیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی سفارتکاری کو منہ کی کھانا پڑی۔ ہزرار جتن اور کوششوں کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی، مذمتی بیان کا مطالبہ چین نے کیا تھا۔ سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس مذمتی بیان کی حمایت کی اور پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ جاری کردہ بیان میں شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، دہشتگردوں، سہولت کاروں، معاونین اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بھارت کی منفی سفارتکاری کے باوجود سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کر چکے ہیں۔ اس بیان سے ہندوستانی میڈیا کا جھوٹ بھی بے نقاب ہوا جو سلامتی کونسل کی اس معاملے پر خاموشی کا پروپیگنڈا کر رہا تھا۔ پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے کراچی دہشتگردی کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی تائید کا ثبوت ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
بھارتی سفارتکاری ٹھس: اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کراچی حملے کی شدید مذمت
Read more »
پاکستان کی ہدایت پر بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد نصف ہوگئی - Pakistan - Aaj.tv
Read more »
تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کی بہن کی ٹک ٹاک ویڈیوز نے ہنگامہ برپا کردیاکراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو قبل ازیں بھی اپنی بہن کو سندھ اسمبلی میں لانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں اور اب ان کی
Read more »
پی آئی اے کی یورپ کی پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی عائدیورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے یورپین ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو چھ ماہ کے لیے معطل کردیا ہے۔ ایجنسی کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹوں کو گراؤنڈ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔
Read more »
متحدہ عرب امارت کی پاکستانی پائلٹس کے کوائف کی تصدیق کی درخواست - World - Dawn News
Read more »