اسلام آباد میں کرونا وائرس کے باعث جیل کے قیدیوں کومزید 9 مئی تک عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا پڑھیے SohailRashid8 کی رپورٹ SamaaTV
Posted: May 1, 2020 | Last Updated: 12 mins agoایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس کے منتظم جج کو خط لکھا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت 9 مئی تک قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا۔
مراسلے میں تحریر ہے کہ حکومت نے سرکاری اورعوامی مقامات پراجتماع کم سے کم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جوڈیشل لاک اپ میں قیدیوں کی تعداد زیادہ جبکہ جگہ کم اور تنگ ہے۔ مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ زیادہ تعداد میں قیدیوں کی موجودگی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے ایڈمن جج راجہ جواد عباس حسن نے نیا سرکلر جاری کردیا ہے۔یہ اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نئے شیڈول کے پیش نظر اٹھایا گیا۔
سرکلر میں احتساب عدالت،انسداد دہشتگردی سمیت دیگر عدالتوں کے عملے کو حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے باعث جوڈیشل کمپلیکس ملازمین کی اکثریت کو 5 مئی تک چھٹیاں دی گئی تھی، تمام ججزاہم نوعیت کےمقدمات کی سماعت یقینی بنائیں تاہم اس دوران کرونا سے بچاؤ کےحفاظتی انتظامات کا خیال بھی رکھا جائے۔ سماجی فاصلے کے پیش نظر محدود اسٹاف ہی جوڈیشل کمپلیکس ڈیوٹی پر آتا تھا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے جنگی جرائم جاری ہیں، وزیر اعظموزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی بالادستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں۔
Read more »
اسلام آباد: پارکس اور ہائیکنگ ٹریلزکھولنے کیلئے ایس اوپیز جاریاسلام آباد: پارکس اور ہائیکنگ ٹریلز کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری پڑھیے Noorulamin000 کی رپورٹ SamaaTV Islamabad
Read more »
پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ اور تفضل رضوی نااہل ہیں، شعیب اخترجیو نیوز سے گفتگو میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا لیگل ڈپارٹمنٹ اور تفضل رضوی نااہل ہیں۔
Read more »
پی آئی اے کا کل سے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہکراچی: دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستان کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے کل سے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 26 خصوصی پروازیں 30 اپریل سے 3 مئی تک چلائیں جائیں گی،30 اپریل کو پی کے 8709 لاہور سے مانچسٹر جبکہ پی کے 701 اسلام …
Read more »
تفضل رضوی کیخلاف سخت بیان، شعیب اختر کیخلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں: پی سی بیلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قنونی مشیر تفضل رضوی کے خلاف سخت بیان دیکر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر مشکل میں پھنس گئے۔ پی سی بی نے ان کے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب اختر کیخلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
Read more »