کورونا وائرس: اگر انڈیا میں صورتحال قابو میں ہے تو لاک ڈاؤن میں توسیع کیوں؟
انڈین حکومت کی طرف سے شروع سے ہی یہ دعوی کیا جاتا رہا ہے کہ انھوں نے صحیح وقت پر صحیح حکمت عملی اپنائی اور سخت فیصلے کیے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ انڈیا میں کورونا وائرس کے متاثرین بہت سے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں۔عالمی ادارہ صحت بھی انڈیا کے اس دعوے کی حمایت کرتا نظر آتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا انفیکشن کے حوالے سے انڈیا کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے۔لیکن وقتاً فوقتاً یہ سوالات بھی پیدا ہوتے رہے ہیں کہ انڈیا میں انفیکشن کی اصل تصویر سامنے نہیں آ رہی...
وزارت صحت نے یکم مئی کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 1993 واقعات پیش آئے۔ پریس کانفرنس میں لو اگروال نے کہا کہ انڈیا میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 25.37 فیصد ہے۔ ڈاکٹر سوامی ناتھن نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے ہر قسم کے اقدامات کیے ہیں۔ جس میں وائرس کی نشاندہی اور جانچ، ٹیسٹ اور علیحدگی اور قرنطینہ کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر دی گئیں، لیکن بہت سے ممالک نے خود سے بھی زیادہ سخت اقدامات اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے لیکن اب لاک ڈاؤن سے نکلنے کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھنا ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ’انڈیا کی آبادی بہت زیادہ ہے اور اگر لاک ڈاؤن کو ہٹانے میں ذرا بھی بھول ہوئی تو کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ اسی وجہ سے یہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ’گرین زون میں شامل کیے گئے علاقے کھلیں گے، لیکن ریڈ زون وہ ہیں جہاں انفیکشن کے کیسز ابھی بھی آ رہے ہیں۔ ایسے میں وہاں ابھی بھی سختی کی ضرورت ہے۔‘
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے ہر اقدام کی وفاق کی جانب سے مخالفت افسوسناک ہے - BBC Urduپنجاب اور بلوچستان میں کورونا وائرس کے 447 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے سندھ حکومت کے ہر اقدام کی وفاقی حکومت کی جانب سے مخالفت افسوسناک ہے۔
Read more »
کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح خدشات سے کم ہے:وزیراعظم عمران خاناسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح خدشات سے کم ہیں، کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ
Read more »
سندھ حکومت کس منہ سے وزیراعظم عمران خان سے استعفی مانگ رہی ہے: فیصل واوڈااسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کس منہ سے وزیراعظم عمران خان سے استعفی مانگ رہی ہے۔
Read more »
پاکستان میں پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا کے علاج میں اہم پیش رفتپاکستان میں پیسو ایمونایزیشن سے کورونا کے علاج میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، سندھ میں
Read more »