’شہباز شریف کیخلاف کک بیکس کی ٹریل موجود، جواب دیں ورنہ ریفرنس دائر ہونیوالا ہے‘

United States News News

’شہباز شریف کیخلاف کک بیکس کی ٹریل موجود، جواب دیں ورنہ ریفرنس دائر ہونیوالا ہے‘
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 73 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو ملنے والی کک بیکس کی ٹریل موجود ،سوال وہیں کہ وہیں ہیں، اپوزیشن لیڈر جواب دیں ورنہ ریفرنس دائر ہونے والا ہے،عید کے بعد وہاں جواب دینا پڑیں گے، ن لیگی صدر بتائیں مسرور انور،شعیب قمر اور فضل داد عباسی کون ہیں؟ نیب سے روزانہ سماعت کرنے، شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پریس کانفرنس میں جو مخصوص چیزیں بیان کیں اورایک نئے کمپنی جس میں شہباز شریف کے براہ راست کک بیکس اور کرپشن کا ذکر تھا جس پر 3 روز گزرنے کے باوجود خود لیگی صدر کی طرف سے جواب نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی حکمت عملی تھی کہ اسمبلی اجلاس میں کووڈ-19 پر حکومتی اقدامات پر براہ راست تنقید شروع کردیں اور بے بنیاد تقاریر کی اور بار بار کہنا ہے کہ آپ کی حکمت عملی کیا ہے جبکہ اٹھارویں ترامیم کے مطابق این سی او سی اور این سی سی میں ملک کی تمام نمائندگی تھی اور حکومتیں آئینی تقاضوں کے مطابق کام کررہی ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت 2 وائرسز کا شکار ہے، ایک وائرس کورونا کے نام سے جانا جاتا ہے، بدقسمتی سے اس کا ابھی تک کوئی دوائی دریافت نہیں ہوا، اس وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے ملک میں جب یہ وبا آئی تو حکومت اور وزیراعظم کی حکمت عملی بڑی واضح تھی، انہوں نے ایسا پروگرام ترتیب دیا جس سے نہ صرف ملک کو اس آفت سے بچایا جائے بلکہ 2 ادارے این سی سی اور این سی او سی بنائے۔

اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی دوران اپوزیشن خاص طور پر مسلم لیگ نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلوایا۔ چونکہ مسلم لیگ کی کسی صوبے میں نمائندگی نہیں تھی اور وہ آن بورڈ نہیں تھے تو ہم نے انہیں موقع دیا کہ وہ بھی پارلیمنٹ میں آکر تجاویز دیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہوا یہ کہ جنہوں نے اجلاس بلایا تھا قائد حزب اختلاف شہباز شریف وہ خود قومی اسمبلی اجلاس سے غیرحاضر رہے۔

اپنی جماعت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ہماری قیادت ہے، وزیراعظم عمران خان 30 فٹ سے نیچے گرے اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ ایک بین الاقوامی شخصیت ہیں، ان کے لیے سب انتظام ہوسکتا تھا لیکن انہوں نے اپنے بنائے ہوئے ہسپتال میں علاج کو ترجیح دی، یہ ہوتا ہے ایک لیڈر کا عزم اور عوام سے وابستگی۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

سندھ ہائی کورٹ کی حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظرثانی کی ہدایتسندھ ہائی کورٹ کی حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظرثانی کی ہدایتکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ حجاموں کی دکانیں کھولنے کے حوالے نظر ثانی کی جائے۔لاک ڈائون میں چھوٹے دکانداروں
Read more »

چین کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت کو جواب - World - Dawn Newsچین کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت کو جواب - World - Dawn News
Read more »

سندھ حکومت کی طبی خدمات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جوابسندھ حکومت کی طبی خدمات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جوابترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سائیبر نائف سہولت سے بیرون ملک سے آنے والے 59 مریضوں نے استفادہ کیا مرتضیٰ وہاب کی جانب سے پیپلزپارٹی اور سندھ کے شعبہ صحت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے بیرون ملک سے آ کر سندھ کی طبی سہولیات سے استفادہ کرنے والوں کا ریکارڈ پیش کردیا گیا ہے
Read more »

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد تلاشی کارروائیوں میں نوجوان کےماورائےعدالت قتل کی مذمتپاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد تلاشی کارروائیوں میں نوجوان کےماورائےعدالت قتل کی مذمتپاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد تلاشی کارروائیوں میں نوجوان کےماورائےعدالت قتل کی مذمت pid_gov ForeignOfficePk Kashmir
Read more »

کرونا کی عالمگیر وبا میں مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئیکرونا کی عالمگیر وبا میں مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئینئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 3 ہزار 405 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 45 لاکھ 26 ہزار 850 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
Read more »



Render Time: 2025-03-10 14:07:14