سی پیک کے منصوبے التوا کا شکار: ’سی پیک اتھارٹی کا قیام چین کی خواہش پر عمل میں لایا گیا‘
گذشتہ ہفتے پاکستان کے ایک انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی ویب سائٹ پر ایک خبر شائع ہوئی کہ حکومت سی پیک اتھارٹی کو مزید اختیارات دینے سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے۔
سی پیک اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زکریا علی شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ چین کی حکومت نے یہ محسوس کیا کہ منصوبوں کی کوآرڈینشین صیحح طریقے سے نہیں ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق ان منصوبوں میں مانیٹرنگ کے ایشوز بھی آرہے تھے۔ جس کے بعد سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔تصویر کے کاپی رائٹزکریا علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک ایسی اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا مقصد نہ صرف مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہے بلکہ اتھارٹی یہ بھی دیکھے کہ کسی منصوبے میں کیا ’پروسس فالو‘ ہو رہے...
ان کے مطابق سی پیک اتھارٹی نے باوجود کم وسائل اور افرادی قوت کے چند ہفتوں میں بہتر کوآرڈینیشن سے دو ڈیمز پر کام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، جن پر کام گذشتہ دو سال سے رکا ہوا تھا۔ سی پیک اتھارٹی کے سی ای او زکریا علی شاہ کے مطابق اس اتھارٹی کے قیام کا آئیڈیا یہ تھا کہ اس کے ذریعے سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کو معینہ مدت میں یقینی بنایا جا سکے۔ اس اتھارٹی کا بنیادی کام فیسلیٹیشن، کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ ہے۔
قانون سازی سے متعلق مجوزہ مسودے میں اس اتھارٹی کے دائرہ اختیار سے متلق مزید تفصلات بھی ملتی ہیں۔ اتھارٹی کو سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے متعدد اقدامات اٹھانے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ابھی صوبوں نے اس اتھارٹی کے صوبائی دفاتر کے قیام پر متفق نہیں ہیں۔ تاہم مجوزہ قانون سازی میں صوبائی حکومتوں کے تحت اداروں کو اس اتھارٹی سے تعاون کا پابند بنایا گیا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سی پیک کے مغربی روٹ پرکام جاری ہے، عاصم سلیم باجوہاسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کےمغربی روٹ پرکام جاری ہے، سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں انقلاب آئے گا،
Read more »
کیا آئی سی سی سچن تندولکر کے مشورے کو تسلیم کرے گی؟گذشتہ دنوں انڈیا کے سابق کپتان اور بلے باز سچن تندولکر نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور بلے باز برائن لارا کے ساتھ ویڈیو چیٹ کے دوران کہا تھا کہ کرکٹ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد یہی ہے کہ فیصلے درست ہوں۔
Read more »
ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سی ای او اپنے مقروض اسسٹنٹ کے ہاتھوں ہلاکامریکہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کے روز نیو یارک میں مردہ پائے جانے والے معروف ٹیک کاروباری فہیم صالح کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Read more »
کورونا: چین کے صوبہ سنکیانگ کے دارالخلافہ ارمچی میں ’حالتِ جنگ‘ کا اعلان - BBC Urduایران کے صدر حسن روحانی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ عالمی سطح پر اب تک کورونا کے کل مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ تک بتائی جا رہی ہے اور مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد بھی چھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ صرف تین ممالک، امریکہ، برازیل اور انڈیا میں 80 لاکھ سے زیادہ متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے۔
Read more »
لاک ڈاؤن کے بعد انڈیا کے مسلمان مزدوروں کے لیے زندگی کیسے مشکل ہو گی؟انڈین تحقیقی ادارے سینٹر فار ایکوٹی سٹڈیز کے مطابق مسلمان مزدوروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے بعد اُن کو دوبارہ کام پر لوٹنے میں ان کی مذہبی شناخت کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Read more »
وزیراعظم کے معاونین اور مشیر اربوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے - Pakistan - Aaj.tv
Read more »